قومی خبریں

کشی نگر میں بڑا حادثہ: جے پور سے بہار جا رہی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، 24 مسافر زخمی

بھائی دوج اور چھٹھ کا تہوار منانے کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے اپنے گھرکی طرف لوٹ رہے ہیں۔ بسوں اور ٹرینوں میں بھاری بھیڑ چل رہی ہے۔ اس دوران اتر پردیش میں یہ بڑا حادثہ پیش آیا

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

تہوار کے موسم میں مزدور اور ملازمت پیشہ افراد ملک کے کونے کونے سے اپنے گھر پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کا سفر کئی معنوں میں مشکل ترین ثابت ہو رہا ہے۔ گھر پہنچنے کے لئے وہ ہر جوکھم بھی اٹھانے کو تیار رہتے ہیں خواہ ٹرینوں اور بسوں میں کتنی ہی بھیڑ کیوں نہ ہو۔ حالانکہ اس جوکھم میں کچھ غریب الوطن افراد کو حادثات کی شکل میں جان سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے تو کچھ لوگوں کو جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے۔

Published: undefined

کچھ اسی طرح کا معاملہ اتر پردیش کے کشی نگر میں پیش آیا ہے جہاں جمعرات کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوگیا۔ یہاں ایک بس بے قابو ہو کر الٹ گئی حالانکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جے پورسے بہار کے مدھوبنی جارہی بس اچانک کشی نگر میں الٹ گئی۔ حادثے میں بس میں سوار تقریباً 24 مسافر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے بچاو اور راحت کا کام شروع کیا۔ بس میں پھنسے افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے بس سے باہر نکالا گیا۔ یہ کارروائی کئی گھنٹے تک چلی۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق یہ حادثہ کشی نگر ضلع میں یوپی-بہار سرحد پر پیش آیا۔ قومی شاہراہ 28 پر ترایا سوجان تھانہ علاقہ کے بہادر پور پولیس چوکی کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ دیوالی کے بعد بھائی دوج اور چھٹھ تہوار منانے کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے اپنے گھرکی طرف لوٹ رہے ہیں۔ بسوں اور ٹرینوں میں بھاری بھیڑ چل رہی ہے۔ اس دوران یہ بڑا حادثہ اتر پردیش میں پیش آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined