علامتی تصویر/ آئی اے این ایس
گجرات کے امریلی ہوائی اڈہ پر اتوار (28 ستمبر) کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ پائلٹ ٹریننگ کے دوران ایک منی طیارہ رنوے پر لینڈنگ کے وقت پھسل کر کنارے چلا گیا۔ طیارہ کو نقصان پہنچا ہے، لیکن راحت کی بات یہ رہی اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق لینڈنگ کے دوران طیارہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور رنوے چھوڑ کر کنارے جا پھنسا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں طیارہ کو پھسلتے اور رنوے کے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پائلٹ ٹریننگ کے دوران ہوئے طیارہ حادثہ کی تصدیق امریلی کے کلکٹر وکلپ بھاردواج نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’طیارہ کو نقصان کو پہنچا ہے، لیکن کسی بھی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘‘ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ دوپہر میں پیش آیا اور پائلٹ ٹرینگ سنٹر نے شروع میں اسے چھپانے کی کوشش کی۔ حالانکہ مقامی انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال 22 اپریل کو امریلی میں ایک منی طیارہ ٹریننگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو چکا ہے۔ اس حادثہ میں 19 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ حادثہ کے حوالے سے ایس پی کھرات نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس سے انیکیت نامی شخص کی موت ہو گئی۔ ایس پی کے مطابق طیارے میں ایک شخص سوار تھا۔ امریلی کے ضلع کلکٹر اجے دہیا نے بتایا کہ ٹرینر طیارے میں صرف ایک ٹرینی تھا اور وہ اکیلے پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ ایک درخت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، غنیمت رہی کہ یہ کسی عمارت سے نہیں ٹکرایا۔ اس نئے واقعہ نے پھر سے ہوائی اڈہ کی حفاظت اور ٹریننگ سسٹم پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined