قومی خبریں

’کھاؤں گا بھی، اور کھلواؤں گا بھی‘، این ایم سی اور پی سی آئی سے جڑے 2 بڑے گھوٹالوں پر مودی حکومت کٹہرے میں

کانگریس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ایم سی اور پی سی آئی گھوٹالے بدنام زمانہ ’ویاپم گھوٹالہ‘ سے بھی بڑے ہیں۔ اس بار معاملہ صرف مدھیہ پردیش تک محدود نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر ڈاکٹر اونیکا مہروترا، ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر ڈاکٹر اونیکا مہروترا، ویڈیو گریب

 

’’مودی جی کا بڑبولا وعدہ تھا ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘، لیکن حقیقت ایک سیاہ حقیقت بیان کرتی ہے۔ یعنی ’کھاؤں گا بھی، اور کھلواؤں گا بھی۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ کانگریس نے آج 2 بڑے گھوٹالوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر ڈاکٹر اونیکا مہروترا نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’2 بڑے گھوٹالے —ایک نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) میں اور دوسرا فارمیسی کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) میں— جنھیں سی بی آئی نے سامنے لایا ہے، محض معمولی گھوٹالے نہیں ہیں؛ یہ بدنام زمانہ ویاپم گھوٹالے سے بھی بڑے ہیں۔ اس بار معاملہ صرف مدھیہ پردیش تک محدود نہیں ہے۔ اس گھوٹالے کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں– راجستھان، ہریانہ، بہار، گجرات، اتر پردیش، اندور، وارنگل اور وشاکھاپٹنم تک۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی منصوبہ بند طریقے سے ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ پہلے اس نے ویاپم گھوٹالے کو مدھیہ پردیش میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کی طرح شروع کیا، پھر ملک بھر میں پیپر لیک اور بھرتی گھوٹالوں کے ذریعہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈال دیا۔ اب انھوں نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے فرضی میڈیکل کالج بنا دیے ہیں تاکہ ہمارے نوجوانوں کو لوٹا جا سکے۔ ان گھوٹالہ کا طریقہ کچھ اس طرح کا ہے کہ فرضی میڈیکل کالجوں کو منمانا کمپلائنس (تعمیل) دکھا کر این ایم سی کی منظوری دی جاتی ہے، فرضی فیکلٹی، نقلی مریض، کلون کیے ہوئے فنگر پرنٹ اور چھیڑ چھاڑ کیے گئے بایومیٹرک سسٹم کا استعمال کر انسپکشن (معائنہ) پاس کروایا جاتا ہے اور ایپروول (منظوری) حاصل کر لیا جاتا ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر اونیکا مہروترا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا، جو مرکزی وزیر صحت بھی ہیں، اس مہاگھوٹالے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ ملک بھر میں ایک قومی سطح کا میڈیکل گھوٹالہ ہو رہا تھا، لیکن ان کو معلوم بھی نہیں تھا۔ یہ شدید لاپروائی اور منظم لوٹ پاٹ کا واضح معاملہ ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہ جانچ کرنے کے لیے کوئی نظام نہیں تھا کہ یہ منظوریاں کس بنیاد پر دی جا رہی تھیں؟

Published: undefined

ڈاکٹر اونیکا مہروترا نے کچھ حقائق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’6 اپریل 2022 کو ڈاکٹر پٹیل نے اپنے کچھ اراکین کو ’کو-آپٹ‘ کیا اور سب کچھ نظر انداز کر کے اس کمیٹی میں ڈالا جس کے ذریعہ سے منظوری ملتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، ان کو پوری طاقت دی، تاکہ وہ ان فارمیسی کالجوں کو منظوری دے سکیں۔ یہ سب اصولوں کو توڑتے ہوئے کیا گیا اور کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’آپ سبھی کو معلوم ہے، جب کالج کا معائنہ ہوتا ہے تو اس میں فزیکل ویریفکیشن ہوتا ہے۔ اس کے تحت بنیادی سہولیات سے لے کر ہر طرح کی چیزوں کا معائنہ ہوتا ہے۔ بہت ساری گائیڈلائنس ہوتی ہیں، جن کو پورا کرنے پر ہی پروسس مکمل ہوتا ہے۔ لیکن اس میں فزیکل ویریفکیشن کو اسکریپ کر دیا گیا اور اس کی جگہ آن لائن ’زوم‘ پر معائنہ شروع کر دیا۔‘‘

Published: undefined

اس بارے میں مزید تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر اونیکا کہتی ہیں کہ ’’آن لائن ’زوم‘ سے معائنہ تقریباً 9-7 منٹ میں کیا جاتا تھا اور بغیر انفراسٹرکچر دیکھے، بغیر کاغذ دیکھے کالج کو منظوری دے دی جاتی تھی۔ گوگل فارم کی لنک کے تحت ان کے پاس 908 درخواستیں آئی تھیں، اور اس میں 870 درخواستوں کو آن لائن معائنہ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔‘‘ وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ ’’ویریفکیشن کے لیے جس ڈی جی فارما کا ایپ استعمال کیا جاتا تھا، اسے بھی ’ٹیمپر‘ کر دیا گیا۔ پھر معائنہ اور ڈاکیومنٹیشن جاری ہونے کے باوجود 14 اکتوبر 2022 کو اس کا ایکسس دیگر افسران کے لیے بلاک کر دیا گیا۔ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ ہر ایک ایپرووَل اور معائنہ ڈاکٹر پٹیل خود کر سکیں۔‘‘

Published: undefined

اس پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر ڈاکٹر اونیکا مہروترا نے 6 اہم سوالات بھی اٹھائے، جو اس طرح ہیں:

  1. جب اس گھوٹالے میں وزیر اعظم مودی کے قریبی شخص کا نام آتا ہے تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟ کیا وزیر اعظم کو اس شخص کے ملوث ہونے کے بارے میں پتہ ہے؟

  2. بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو ان کی ہی وزارت میں ان کی ناک کے نیچے چل رہے کروڑوں روپے کے رشوت خوری معاملہ میں جوابدہ کیوں نہیں ٹھہرایا جاتا؟

  3. کیا مرکزی وزارت صحت کو ان گھوٹالوں کے پیمانے کے بارے میں پتہ نہیں تھا، یا وہ خاموشی کے ساتھ اس میں شامل تھی؟ معائنہ، منظوری اور بایومیٹرک سسٹم میں اتنی بڑی ہیرا پھیری، اوپر سے خاموش منظوری کے بغیر کیسے ہو سکتی ہے؟

  4. وزارت کی جانکاری کے بغیر معائنہ کے عمل کو آن لائن سسٹم میں کیسے بدلا گیا؟ اگر وزارت کو جانکاری تھی تو اس گھوٹالے کا پتہ کیوں نہیں لگایا گیا اور اسے پہلے کیوں نہیں روکا گیا؟

  5. کیا ایف آئی آر میں نامزد لوگوں کے بی جے پی قیادت سے تعلقات کی جانچ سی بی آئی کرے گی؟ کیا سی بی آئی بی جے پی صدر جے پی نڈا کا نام لے گی، جن کی شمولیت کے بغیر یہ بڑے گھوٹالے نہیں ہو سکتے تھے؟

  6. کیا وزیر اعظم مودی اب مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی صدر عہدہ سے جے پی نڈا کا فوری استعفیٰ مانگیں گے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined