قومی خبریں

مہوا موئترا نے سرکاری بنگلہ خالی کیا، مکان کا قبضہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کے حوالے

مہوا موئترا کے وکیل نے بتایا کہ ٹیلی گراف لین پر ان کے بنگلہ 9 بی کو اتھارٹی کے پہنچنے سے پہلے ہی آج صبح 10 بجے خالی کر دیا گیا، یعنی بے دخلی کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مہوا موئترا / آئی اے این ایس</p></div>

مہوا موئترا / آئی اے این ایس

 
IANS_DL_RPT

ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کو پارلیمانی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد اب سرکاری بنگلہ بھی خالی کرنا پڑ گیا ہے۔ لوک سبھا رکن کے طور پر ملے گھر کو انھوں نے جمعہ کی صبح خالی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس (جائیداد ڈائریکٹوریٹ) کی ایک ٹیم یہ دیکھنے کے لیے بھیجی گئی تھی کہ موئترا نے سرکاری رہائش کو چھوڑا ہے یا نہیں۔ مہوا موئترا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اتھارٹیز کے پہنچنے سے پہلے ہی بنگلہ خالی کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوا موئترا کے وکیل نے بتایا کہ ٹیلی گراف لین پر مہوا موئترا کے بنگلہ 9بی کو اتھارٹیز کے پہنچنے سے پہلے ہی آج صبح 10 بجے خالی کر دیا گیا تھا۔ بے دخلی کی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ مکان کا قبضہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس کے افسران کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ لوک سبھا کی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد موئترا کو دو بار سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس بھیجا گیا۔ پہلی بار بھیجے گئے نوٹس میں 7 جنوری تک بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ پھر 8 جنوری کو ڈائریکٹوریٹ نے بنگلہ نہ خالی کرنے کے لیے تین دن کے اندر جواب مانگا تھا۔ پھر 12 جنوری کو انھیں مزید ایک نوٹس دیا گیا۔ مہوا موئترا کو بھیجے گئے آخری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اگر موئترا نے بنگلہ خالی نہیں کیا تو ایک ٹیم بھیجی جائے گی جو سرکاری رہائش کو خالی کرایا جانا یقینی بنائے گی۔ حالانکہ آج خود ہی مہوا موئترا نے بنگلہ خالی کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined