قومی خبریں

دہلی: ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ کو کابینہ نے دی منظوری، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور وزیر اعلی ریکھا گپتا نے دی اطلاع

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ’’آج یوم خواتین کے موقع پر کابینہ کی میٹنگ میں ’مہیلا سمردھی یوجنا‘، جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا، اسے منظوری دے دی گئی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا / آئی اے این ایس

 

دہلی میں معاشی طور پر کمزور طبقے کی خواتین کو فی ماہ 2500 روپے دینے والی ’مہیلا سمردھی یوجنا‘ نافذ ہو گئی ہے۔ اس کا اعلان ہفتہ (8 مارچ) کو یوم خواتین کے موقع پر جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کابینہ سے اس اسکیم کو منظوری مل گئی ہے۔ یہ دہلی میں فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جے پی نڈا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پروگرام میں آنے سے قبل میٹنگ میں اس اسکیم کے لیے 5100 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔ حالانکہ ابھی صرف اسکیم کا اعلان ہوا ہے، تاہم رجسٹریشن کی آفیشیل تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ آج یوم خواتین کے مبارک موقع پر کابینہ کی میٹنگ میں ’مہیلا سمردھی یوجنا‘، جس کا ہم نے وعدہ کیا تھا، اسے منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت نے اس اسکیم کے لیے بجٹ میں 5100 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ دہلی کی غریب بہنوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کی میں صدر ہوں، کپل مشرا، آشیش سود اور پرویش ورما بھی اس کے رکن ہیں۔ جلد ہی ایک پورٹل لانچ کیا جائے گا اور اسکیم سے متعلق شرائط و ضوابط جاری کیے جائیں گے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ اور خوشحالی کو یقینی بنائے۔

Published: undefined

واضح ہو کہ دہلی میں اس اسکیم کا فائدہ 18-17 لاکھ خواتین کو ملے گا۔ ایک کنبہ کی ایک ہی خاتون اس کے لیے اہل ہوں گی۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے اس اسکیم کا ڈرافٹ (مسودہ) تیار کر لیا ہے۔ دہلی انتخاب کے دوران بی جے پی نے خواتین کو 2500 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی تشکیل کے بعد سے ہی اس پر کام شروع ہو گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پہلی کابینہ میٹنگ میں اس منصوبہ سے متعلق گفت و شنید بھی کی تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 60-21 سال کی عمر کی خواتین جن کی سالانہ آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے، انہیں اسکیم کی تجویز کے تحت 2500 روپے کی ماہانہ امداد ملے گی۔ اگر کسی خاتون کو پہلے سے کسی اسکیم کا فائدہ مل رہا ہے تو اسے اس اسکیم کا فائدہ نہیں ملے گا۔ اس کے علاوہ کنبہ کی ایک ہی خاتون اس اسکیم کی اہل ہوں گی۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی منوج تیواری نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس اسکیم کے رجسٹریشن کا عمل 8 مارچ سے شروع ہوگا۔ حالانکہ آج اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دہندہ کے پاس آدھار کارڈ، راشن کارڈ، رہائش کا سرٹیفکیٹ اور موبائل نمبر جیسی چیزیں ہونی چاہئیں۔ پورٹل کو آدھار سے لنک کیا جائے گا۔ ایسے میں کسی بھی طرح کی غلط معلومات فراہم کرنے والوں کی درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔ اگر درخواست دہندہ کسی دوسری ریاست کے رہائشی ہیں تو اسے کم از کم 5 سال سے دہلی کا رہائشی ہونا چاہیے، تبھی اس اسکیم کا فائدہ مل پائے گا۔ درخواست دہندہ کے پاس اس کے نام سے بینک کھاتہ ہونا چاہیے، جو آدھار کارڈ سے لنک ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined