قومی خبریں

مہاراشٹر: پولیس میں ٹرانس جینڈر امیدواروں کی راہ ہوئی آسان، محکمہ داخلہ نے جسمانی امتحان کا پیمانہ طے کیا

سرکاری حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر درجہ کے تحت امیدواروں کو خود کو مرد یا خاتون کی شکل میں پہچاننا ہوگا اور اس کے مطابق وہ جسمانی امتحان کے لیے موجود ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>مہاراشٹر پولیس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مہاراشٹر پولیس، تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر حکومت کے محکمہ داخلہ نے ریاستی پولیس فورس میں ٹرانس جنڈر امیدواروں کی بھرتی کے لیے راہیں آسان کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ٹرانس جینڈر امیدواروں کی پولیس فورس میں بھرتی کے لیے جسمانی امتحان کا پیمانہ طے کر دیا ہے جس سے کچھ درپیش مسائل حل ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری حکم میں ریاستی حکومت نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ ایسے امیدواروں کے لیے ایک نئی ونڈو بنائے گی۔ حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر درجہ کے تحت امیدواروں کو خود کو مرد یا خاتون کی شکل میں پہچاننا ہوگا اور اس کے مطابق وہ جسمانی امتحان کے لیے موجود ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

دراصل مہاراشٹر پولیس نے حال ہی میں فورس میں 18331 عہدوں کو بھرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ان میں بیشتر عہدے کانسٹیبل کے ہیں۔ بھرتی کے تحت ناگپور دیہی پولیس میں ایک ٹرانس جینڈر امیدوار نے کانسٹیبل کے عہدہ کے لیے درخواست کی تھی، جبکہ پانچ درخواستیں ناگپور شہر پولیس کو حاصل ہوئی تھیں۔ فٹنس ٹیسٹ کے حصے کی شکل میں مرد امیدواروں کو ایک طے مدت کے اندر 1600 میٹر کی دوری طے کرنی تھی، جبکہ خاتون امیدواروں کو 800 میٹر دوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ ملازمت کے خواہاں امدیواروں کو شاٹ پٹ تھرو میں بھی حصہ لینا تھا۔ لیکن ٹرانس جینڈر امیدواروں کے لیے اصول واضح نہیں تھے کہ انھیں 800 میٹر دوڑ لگانی ہے یا 1600 میٹر۔

Published: undefined

محکمہ داخلہ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر کے لیے نئے پیمانوں کے مطابق خود کی شناخت والی خاتون امیدوار کے لیے اونچائی 158 سنٹی میٹر سے کم نہیں ہونی چاہیے، جبکہ خود کی شناخت والے مرد امیدوار کے لیے یہ اونچائی کم از کم 165 سنٹی میٹر ہونی چاہیے۔ جسمانی امتحان کے حصہ کی شکل میں خود کو مرد کے طور پر شناخت کرنے والے امیدواروں کو 1600 میٹر اور 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا ہوگا۔ ایک افسر نے کہا کہ ایسے امیدواروں کے لیے شاٹ پٹ وزن 8 کلو ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ خود کی شناخت خاتون کے طور پر کرنے والی امیدواروں کے لیے دوڑ کی دوری 800 میٹر اور 100 میٹر ہے، جبکہ شاٹ پٹ کا وزن 4 کلوگرام رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ افسر نے یہ بھی جانکاری دی کہ ٹرانس جینڈر امیدواروں کے لیے چیسٹ یعنی سینہ کی پیمائش پر غور نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ تشکیل دو ڈاکٹروں اور ایک ماہر نفسیات سمیت 6 رکنی پینل کے ذریعہ پیش ایک رپورٹ کی بنیاد پر جسمانی امتحان کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔ اس پینل کی صدارت سنجے کمار، ڈائریکٹر جنرل (ٹریننگ اور اسپیشل ٹیم) نے کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined