قومی خبریں

مہاراشٹر: چندر پور میں ریلوے فٹ اوور برج کا سلیب پٹڑی پر گرا، 4 افراد زخمی

سنٹرل ریلوے نے شدید زخمیوں کو 100,000 روپئے اور معمولی زخمیوں کو 50,000 روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے نے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کا مکمل اور بہتر علاج ریلوے کی طرف سے کیا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے ناگپور ڈویژن کے چندر پور میں بلہار شاہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے فٹ اوور برج (ایف او بی) کی ایک سلیب پٹڑی پر گرنے سے کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حکام نے اتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ شام 5.10 بجے کے قریب پیش آیا۔ مصروف جنکشن کے ایف او بی کو جوڑنے والے پلیٹ فارم نمبر 1 اور 2 کے سلیب کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا اور نیچے ریل کی پٹریوں پر جا گرا، جس سے وہاں موجود کئی مسافر زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعہ کے بارے میں سنٹرل ریلوے کے چیف ترجمان شیواجی سوتار نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ سنٹرل ریلوے نے شدید زخمیوں کو 100,000 روپئے اور معمولی زخمیوں کو 50,000 روپئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریلوے نے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کا مکمل اور بہتر علاج ریلوے کی طرف سے کیا جائے گا۔ ساتھ ہی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined