قومی خبریں

مہاراشٹر میں ٹوٹ گیا شوسینا اور بی جے پی اتحاد؟ اروند ساونت نے مودی کابینہ سے دیا استعفی

مودی حکومت میں وزیر رہے شیوسینا لیڈر اروند ساونت نے آج یعنی پیر کو وزیر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، آپ کو بتا دیں کہ بی جے پی نے اتوار کو گورنر سے مل کر کہا کہ وہ ریاست میں اکیلے حکومت نہیں بنا سکتی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مہاراشٹر میں حکومت تشکیل کو لے کر شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جاری تنازعہ کے بعد شیوسینا نے پیر کو مرکز میں حکمراں این ڈی اے سے الگ ہونے کا من بنا لیا ہے، ساتھ ہی شیوسینا کے مرکزی وزیر اروند ساونت نے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے بی جے پی کو نشانے پر لیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، '’شیوسینا حق پر ہے، میں دہلی کی حکومت کے درمیان جھوٹ کے ماحول میں کیسے رہ سکتا ہوں؟ اس لئے میں مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفی دینے کو تیار ہوں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ این سی پی نے مہاراشٹر میں ساتھ حکومت بنانے کے لئے شیوسینا کے سامنے شرط رکھی تھی کہ اسے پہلے این ڈی اے سے ناطہ توڑنا ہوگا، حالانکہ مہاراشٹر میں شیو سینا اور این سی پی کو حکومت بنانے کے لئے کانگریس کی بھی حمایت کی ضرورت پڑے گی، وہیں کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ آج 10 بجے میٹنگ ہونے والی ہے اور اس میں اعلی کمان کی ہدایات کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔

Published: undefined

اس سے پہلے اتوار کو گورنر بھگت سنگھ كوشياری کی طرف سے دی گئی حکومت سازی کی دعوت کے بعد بی جے پی نے ریاست میں حکومت بنانے سے انکار کر دیا ہے، پارٹی نے کہا ہے کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے لئے نمبر نہیں ہیں اور ایسے میں وہ اکیلے حکومت نہیں بنا سکتے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 105 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی وہیں شیوسینا 56 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر کی پارٹی بنی تھی، وہیں این سی پی کو 54 نشستوں اور کانگریس کو 44 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز