قومی خبریں

انٹیلی جنس رپورٹ کو ہلکے میں لینا مہنگا پڑا مہاراشٹر حکومت کو

ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے ایم وی اے کو خاص طور پر وزیر اعلی اور وزارت داخلہ کو مطلع کیا تھا کہ شیوسینا کے 10 سے 12 ارکان اسمبلی حکومت کے خلاف بغاوت کر سکتے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر میں 21 جون کو شروع ہونے والا سیاسی ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ 2 مہینے پہلے ایس آئی ڈی یعنی ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ نے مہاوکاس اگاڑھی اتحاد یعنی ایم وی اے کو خاص طور پر وزیر اعلی اور وزارت داخلہ کو مطلع کیا تھا کہ شیو سینا کے 10 سے 12 ارکان اسمبلی حکومت کے خلاف بغاوت کر سکتے ہیں۔ ایس آئی ڈی نے بتایا تھا کہ ممبئی کے مغربی مضافات، تھانے اور رائے گڑھ ضلع سمیت کئی دیگر اضلاع کے ایم ایل اے بی جے پی لیڈروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، حالانکہ اس میں ایکناتھ شندے کا براہ راست ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس وقت خود وزیر اعلیٰ بشمول وزارت داخلہ نے اس معاملے کو بہت ہلکا لیا تھا اور ریاست میں جاری دیگر سرگرمیوں پر توجہ مرکوز تھی۔ایس آئی ڈی کے ایک افسر کی رپورٹ کو بھی اس لئے اہمیت نہیں دی گئی کیونکہ اگر 10 سے 12 ایم ایل اے چلے بھی جائیں تو اس کا حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مہاراشٹر حکومت روی رانا ہنگامہ آرائی، راج ٹھاکرے ہندوتوا مسئلہ، موہت کمبوج جیسے لیڈروں میں زیادہ گھری رہی ۔

Published: undefined

اس دوران ان 10 سے 12 ایم ایل اے کا معاملہ بڑھتا رہا اور مخالف گروپ بڑھتا رہا۔ غور طلب ہے کہ 20 جون کے بعد ایم ایل اے کےفون نہ ملنے پر تشویش ہوئی اور اس کے بعد ہی کمشنر کو وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر طلب کیا تھا ۔ شرد پوار نے بھی اس پر سوال کیا تھا ۔

Published: undefined

اسی دوران گوہاٹی سے شندے گروپ کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایکناتھ شندے باغی ایم ایل اے سے بات کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں مہاراشٹر کے باغی شیو سینا ایم ایل اے نے متفقہ طور پر ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر منتخب کیا ہے۔ ویڈیو میں شندے نے بی جے پی کی تعریف کی ہے۔

Published: undefined

نئی ویڈیو میں ایکناتھ شندے نے بی جے پی کا نام نہیں لیا۔ حالانکہ انہوں نے قومی پارٹی کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں قومی پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جلد ہی ایکناتھ شندے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو پر شندے گروپ کے چیف وہپ بھرت گوگاوالے نے کہا کہ ملک کے لیے قربانی کی بات ہو رہی ہے۔ ہمیں ایکناتھ شندے کا فیصلہ قبول ہے۔ اس سے پہلے بھی شندے گروپ کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جس میں باغی ایم ایل اے نظر آرہے تھے۔ اس ویڈیو میں شندے نے دعویٰ کیا کہ انہیں 49 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined