قومی خبریں

رمضان المبارک میں دیر رات تک دوکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

حکومت مہاراشٹر کے محکمہ برائے محنت نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر ریاست کے مختلف علاقوں کی دوکانوں کو حکومت کے بنائے گئے نئے قوانین کے مطابق دیر رات تک کھلی رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: حکومت مہاراشٹر کے محکمہ برائے محنت نے رمضان المبارک کے پیشِ نظر ریاست کے مختلف علاقوں کی دوکانوں کو حکومت کے بنائے گئے نئے قوانین کے مطابق دیر رات تک کھلی رکھنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

یہ حکم نامہ راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان اور سابق وزیر محنت نواب ملک کے اس مکتوب کے بعد جاری کیا گیا ہے جو انہوں نے ۴مئی 2019 کو لیبر کمشنر کو روانہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ریاست میں بی جے پی وشیوسینا کی حکومت نے اپنے ابتدائی دو سالوں تک اس کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے خلاف نواب ملک نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

ستمبر 2017 میں حکومت نے ایک نیا قانون بنایا جس کے تحت شب خاص خاص تہواروں کے موقع پر شب میں دوکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی، لیکن اس کے لئے لیبر کمشنر کا حکم نامہ ضروری ہوتا ہے۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

نواب ملک نے اپنے مکتوب میں لیبر کمشنر کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی تھی کہ رمضان المبارک کے پیشِ نظر شب میں مختلف دوکانیں کھلی رہتی ہیں اور آپ کے محکمہ کی جانب سے انہیں ہر سال اس کی خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔ چونکہ رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے، لہذٰا ہرسال کی طرح اس سال بھی شب میں دوکانوں کو کھلی رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

اس مکتوب کے بعد 5 مئی کو لیبر کمشنر مہاراشٹر شاپ اینڈ اسٹبلیشمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کچھ شرائط کے ساتھ رمضان المبارک میں نہ صرف شب میں دوکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت دیدی بلکہ روزہ دار ملازمین کے کاموں میں تخفیف کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

اس نوٹیفکیشن کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نواب ملک نے بتایا کہ ریاست بھر میں رمضان المبارک کے پیشِ نظر شب میں دوکانوں کی کھلی رکھنے کی اجازت دی جاتی رہی ہے تاکہ روزہ دار افراد شب میں اپنے ضروریات کی خریداری کرسکیں، میں نے لیبر کمشنر کو مکتوب روانہ کیا اور ان سے نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد لیبر کمشنر نے مذکورہ نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ اب ریاست بھر میں رمضان المبارک کی شب میں دوکاندار اپنی دوکانیں کھلی رکھ سکیں گے۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 May 2019, 10:10 AM IST