قومی خبریں

مہاراشٹر: تعمیراتی مزدوروں کو 153.40 کروڑ روپے کی مدد

جاری بیان کے مطابق ریاستی حکومت نے 20 مئی تک 767000 تعمیراتی مزدوروں کی فہرست درج کی ہے۔ ہر مزدور کے بینک کھاتے میں 2000 روپے جمع کیے گئے ہیں اور کل رقم 153.40 کروڑ روپے ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی:مہاراشٹر کے وزیر لیبر دلیپ والسے - پاٹل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران 7.67 لاکھ تعمیراتی مزدوروں کے کھاتوں میں مالی مدد کے طور پر کُل 153.40 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ممبئی میں جاری ایک بیان کے مطابق، ریاستی حکومت کے فیصلے کے تحت مہاراشٹر کے عمارتیں اور دیگر تعمیراتی مزدوروں کے فلاح وبہبود بورڈ نے 20 مئی تک 767000 تعمیراتی مزدوروں کی فہرست درج کی ہے۔ ہر مزدور کے بینک کھاتے میں دو ہزار روپے جمع کیے گئے ہیں اور کُل رقم 153.40 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مشکلات کی وجہ سے جن تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتے کی تفصیل ضلع دفتر سے حاصل نہیں ہوئی ہے، ان کا بھی پتہ لگایا جائے گا اور ان کے بینک کھاتوں میں بھی مالی مدد کی رقم جمع کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined