قومی خبریں

مہاراشٹر: کانگریس کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپئے کا عطیہ

بالا صاتھورات نے اپنی ایک سال کی جبکہ دیگر کانگریس کے ارکان اسمبلی نے ایک مہینے کی تنخواہ عطیہ کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کورونا کی سنگین صورت حال کی وجہ سے ریاست کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے باوجود ریاست کی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت نے ریاست کے تمام شہریوں کو مفت ویکسین دینے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ بحران کے اس دور میں وزیر محصول بالا صاحب تھورات نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 2 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اپنی رہائش گاہ رائل اسٹون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ مصیبت کے اس دور میں ایک ذمہ دار سیاسی پارٹی کے ایک نمائندے کی حیثیت سے ریاستی حکومت کے فری ویکسینیشن مہم میں تھوڑی مدد کرتے ہوئے میں نے اپنی ایک سال کی تنخواہ اور کانگریس پارٹی کے تمام ممبرانِ اسمبلی کے ایک ماہ کی تنخواہ، تقریباً 2 کروڑ روپئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی کانگریس کی جانب سے 5 لاکھ روپئے اور امرت مینوفیکچرنگ گروپ سنگمنیر کے تمام ملازمین کے ویکسینشن کا خرچ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں دیا جائے گا۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ کورونا بحران نے ملک اور ریاست میں سنگین صورت حال اختیار کر لی ہے۔ تیز رفتاری کے ساتھ بروقت تمام شہریوں کی ٹیکہ کاری ہی اس وباء کو روکنے کا موثر اقدام ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے تمام شہریوں کو مفت ویکسینیش کی اپیل کی تھی۔ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو کئی امراض کی ویکسینیش کی مہم نہایت کامیابی سے چلائی گئی، کیونکہ کانگریس نے اس معاملے میں نفع و نقصان کو مقدم رکھنے کے بجائے عوام کی زندگیوں اور ان کی صحت کو اولین ترجیح دی تھی، جس سے ملک کا ہر شہری واقف ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی نریندر مودی حکومت نے کورونا بحران کے دوران اپنی ذمہ داری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے ویکسینیشن کی تمام تر ذمہ داری ریاستی حکومتوں کے اوپر ڈال دی ہے۔ کورونا کے اثرات کو روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے صنعتیں، کاروباروتجارتی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے کئی ریاستیں معاشی مشکلات کا سامنا کررہی ہیں۔ایسی صورت میں ریاستوں کی مدد کرنا تو دور، مرکزی حکومت ریاستوں کے حق کے پیسے بھی نہیں دے رہی ہے۔ایسی سنگین صورت حال میں کانگریس پارٹی کے مطالبے پر مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت نے مثبت فیصلہ کرتے ہوئے ریاست کے 18 سال سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کا کانگریس پارٹی نے استقبال کیا ہے۔ کورونا کے خلاف اس جدوجہد کو مزید قوت دینے کے لیے ہم نے اپنے طور پر مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

تھورات نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ کیے گئے مفت ویکسینیشن کے فیصلے پر عمل درآمدمیں شریک ہوتے ہوئے میں نے ممبراسمبلی کے طور پر اپنی ایک سال کی تنخواہ اور کانگریس پارٹی کے اسمبلی وقانون ساز کونسل کے 53 ممبران اپنی ایک مہینے کی تنخواہ جو تقریباً 2 کروڑ روپئے ہوتی ہے، نیز مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 5 لاکھ روپئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ میں کچھ کوآپریٹو سوسائٹیوں کی رہنمائی کرتا ہوں۔ امرت مینوفیکچرنگ گروپ نامی کوآپریٹو سوسائٹی میں کام کرنے والے ملازمین کے ویکسین کی لاگت کوآپریٹو سوسائٹی برداشت کرے گی اور اس کی لاگت وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کو دی جائے گی۔

Published: undefined

تھورات نے کہا کہ کچھ نوجوان بھی اس تعمیری کام میں آگے آرہے ہیں۔ یوتھ کانگریس کے ریاستی صدرستیہ جیت تانمبے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ ویکسین کی قیمت ادا کرسکتے ہوں، وہ ویکسین کی رقم وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں۔اسی طرح کابینہ میں میرے ساتھی اور ریاست کے آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل کے بیٹے پرتیک نے اپنے اور دیگر پانچ لوگوں کی ویکسینیشن کا خرچچ وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔

Published: undefined

بالاصاحب تھورات نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے آکسیجن، ادویات ودیگر طبی سازوسامان کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں دی گئی رقم غریب مریضوں کے لیے ضروری ادویات کی خریداری کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔ اس لیے ریاست کی دیگر سیاسی پارٹیوں، کوآپریٹیو سوسائیٹیوں وصنعتی اداروں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے طریقے سے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں رقم جمع کرائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined