قومی خبریں

یومِ آزادی کے موقع پر ملک کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش: نانا پٹولے

آج ہمارے ملک کو دنیا میں سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا فخر حاصل ہےاوربی جے پی ہمارے ملک کایہ فخر ختم کرنا چاہتی ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

ملک کو جو آزادی ملی ہے وہ بے مثال قربانیوں اورمحنتوں کا نتیجہ ہے۔ اس آزادی کے لئے بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑی ہے، لیکن بدقسمتی ہے کہ آزادی کی ڈائمنڈجوبلی کے موقع پر بی جے پی 14؍اگست کو بٹوارے کی ہولناک یاد کے طور پر منارہی ہے۔ یہ ایک جانب اگرانتہائی افسوسناک ہے تو وہیں یہ ملک کو دوبارہ تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔یہ باتیں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے کانگریس کے دفتر پر پرچم کشائی کی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کہیں ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جو ملک آزاد ہوئے وہاں آمریت شروع ہوگئی لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کا آغاز ہوا جس کے حوالے سے آج ہمارے ملک کو دنیا میں سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا فخر حاصل ہے۔بی جے پی ہمارے ملک کایہ فخر ختم کرنا چاہتی ہے۔ 14ا/ اگست جس دن ہمارے ملک کا بٹوارہ ہوا وہ ہمارے لیے ایک سیاہ دن ہے۔اس خونریز دن کو یادگار کے طور پر مناتے ہوئے نریندر مودی اوربی جے پی ملک کو توڑنے کی سمت لے جارہی ہے ۔ ملک کی عوام کے درمیان مذہب وذات برادری کی تفریق کو بڑھاوا دے کر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے بی جے پی کے منصوبے کو کانگریس کے کارکنان کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس صدرمحترمہ سونیا گاندھی وممبرپارلیمنٹ راہل گاندھی کی اہل قیادت نے مرکزی حکومت کے لیے چیلنج کھڑا کردیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے نظریہ کی فتح کے لیے ہمیں قربانی کے جذبے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔مجھے انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ہم نے ملک سے حقیقی محبت کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تو کانگریس دوبارہ بلندی کے مقام پرپہنچے گی اور ملک وجمہوریت دونوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

Published: undefined

پرچم کشائی کی اس تقریب میں ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر نسیم خان، چندرکانت ہنڈورے، سابق وزیر سریش شیٹی، نائب صدر حسین دلوائی، خواتین کانگریس کی ریاستی صدر سندھیتائی سوالاکھے، سیوادل کے ریاستی صدر ولاس اوتاڈے، ریاستی جنرل سکریٹری راجن بھوسلے، راجیش شرما، پروفیسر پرکاش سوناؤنے، پرمود مورے، راجارام دیشمکھ،ڈاکٹر سیدذیشان احمد، ڈاکٹر راجو واگھمارے اور دیوانند پوار وغیرہ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined