مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی گنتی میں تقریباً 4 گھنٹے گزر چکے ہیں اور اب تصویر واضح ہو گئی ہے۔ مہایوتی نے 223 سیٹوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ ایم وی اے 54 سیٹوں پر آگے ہے اور دیگر جماعتیں 11 سیٹوں پر سبقت میں ہیں۔ 288 سیٹوں والی مہاراشٹر اسمبلی میں مہایوتی کی اکثریت دو تہائی سے زیادہ ہو چکی ہے اور حکومت سازی میں بی جے پی اب اہم کردار ادا کرے گی۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہایوتی کی واضح اکثریت کے درمیان، شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت کا سخت بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ مہاراشٹر کے عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ مہاراشٹر کے عوام کیا چاہتے ہیں۔‘‘
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نمایاں طور پر پیچھے ہے اور مہایوتی نے شاندار جیت کی طرف قدم بڑھا لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ان نتائج پر مزید ردعمل متوقع ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہایوتی نے 215 نشستوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 55 نشستوں تک محدود ہو چکی ہے۔ دیگر جماعتیں 18 نشستوں پر آگے ہیں۔
یہ نتائج مہایوتی کے لیے تاریخی کامیابی کی نشاندہی کرتے ہیں اور این ڈی اے اتحاد نے ریاست میں اپنی پوزیشن کو انتہائی مستحکم کر لیا ہے۔ ایم وی اے کے لیے یہ انتخابات مایوس کن ثابت ہوئے ہیں، کیونکہ ان کی نشستوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہایوتی نے زبردست برتری قائم کرتے ہوئے 210 نشستوں پر قبضہ جما لیا ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) صرف 65 نشستوں پر محدود ہو گئی ہے۔ دیگر جماعتیں 13 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ یہ نتائج مہایوتی کے لیے بڑی کامیابی کا اشارہ ہیں اور اسے مہایوتی کی آندھی کہنا غلط نہ ہوگا۔ انتخابی منظرنامہ اب تقریباً واضح ہو چکا ہے، اور این ڈی اے اتحاد کی زبردست جیت ممکن نظر آ رہی ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرتے ہوئے 180 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 75 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 10 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ مہایوتی نے اپنے حریف ایم وی اے کو نمایاں فرق سے پیچھے چھوڑا ہے اور اس کا اتحاد واضح برتری حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) نے 150 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 96 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 15 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔
مہایوتی نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے اور اس نے ایم وی اے کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ این ڈی اے اتحاد کی برتری واضح ہوتی جا رہی ہے، جبکہ ایم وی اے نے بھی کچھ وقت تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کا فرق کافی بڑھ چکا ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) نے 128 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ مہایوتی (این ڈی اے اتحاد) 129 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 12 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی 127 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے، جبکہ مہاوکاس اگھاڑی 105 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر جماعتیں 11 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ سیاسی مقابلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور مہایوتی اتحاد (جس میں بی جے پی اور شیو سینا کا ایکناتھ شندے دھڑا شامل ہے) اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب، ایم وی اے (ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کا اتحاد) بھی اپنی موجودگی کا اثر دکھا رہا ہے۔
دیگر جماعتوں کی کارکردگی بھی کچھ حلقوں میں اہم ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ کسی بھی اتحاد کے لیے کنگ میکر کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اگلے گھنٹوں میں تصویر مزید واضح ہوگی۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی نے 100 کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 101 نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔ مہا وکاس اگھاڑی 70 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ دیگر امیدوار 6 نشستوں پر سبقت لیے ہوئے ہیں۔ ای وی ایم ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی مہایوتی کی برتری میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایم وی اے بھی مضبوطی سے مقابلہ کر رہی ہے لیکن مہایوتی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ حتمی نتائج آنے تک صورتحال دلچسپ رہے گی۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے گنتی عمل کو آدھا گھنٹہ گزر چکا ہے اور پوسٹل بیلٹ کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ اب ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ تازہ ترین رجحانات کے مطابق، مہایوتی 77 نشستوں پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ مہا وکاس اگھاڑی 50 نشستوں پر آگے ہے۔ دیگر 6 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتیں سبقت لیے ہوئے ہیں۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے ابتدائی رجحانات سامنے آنے لگے ہیں۔ اب تک 59 نشستوں کے رجحانات جاری کیے گئے ہیں، جن میں مہایوتی (بی جے پی، شندے شیوسینا، اجیت پاوار این سی پی) نے 42 نشستوں پر برتری حاصل کی ہے۔ دوسری جانب، مہا وکاس اگھاڑی (کانگریس، ادھو شیوسینا، شرد پاوار این سی پی) 22 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ 5 نشستوں پر دیگر امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ فی الحال پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا عمل جاری ہے اور ابتدائی رجحانات میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جا رہی ہے، جس کے ابتدائی رجحانات جلد متوقع ہیں۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع ہوگی اور مہایوتی (بی جے پی، شندے شیوسینا، اجیت پوار این سی پی) اور مہا وکاس اگھاڑی (کانگریس، ادھو شیوسینا، شرد پاوار این سی پی) کے اتحادوں کا مستقبل داؤ پر ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اس بار 65.02 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جو 1995 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔ مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کی ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہو ہوگی۔ گنتی شروع ہونے کے بعد ابتدائی رجحانات آنے میں کچھ وقت لگے گا، مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Nov 2024, 7:29 AM IST