(دائیں سے بائیں) اجیت پوار، ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس، تصویر سوشل میڈیا
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو لے کر مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ اسی درمیان ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ایک بیان دے کر ریاست کے سیاسی پارے کو مزید ہائی کر دیا ہے۔ انہوں نے مہایوتی کے ساتھ انتخاب لڑنے کے سوال پر صاف طور پر کہا ہے کہ آئندہ میونسپلٹی انتخاب میں حالات اور مطالبات کے پیش نظر اس پر فیصلہ لیں گے۔
Published: undefined
پونے میں میڈیا سے بات چیت کے دوران اجیت پوار نے کہا کہ ’’ہم نے اسمبلی اور پارلیمانی انتخاب مہایوتی کے ساتھ مل کر لڑا تھا، لیکن آئندہ بلدیاتی انتخاب کے لیے ہم حالات اور مطالبات کے پیش نظر فیصلہ لیں گے۔‘‘ دوسری جانب مہایوتی کی حلیف جماعتیں بی جے پی اور ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا کے لیڈران کہتے رہے ہیں کہ سب ایک ساتھ مل کر بی ایم سی کا انتخاب لڑیں گے۔
Published: undefined
گزشتہ ماہ اگست میں مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر سنجے اپادھیائے نے دعویٰ کیا تھا کہ بی ایم سی میں میئر مہایوتی سے ہی ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ ’’وزیر اعظم مودی کی قیادت اور وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی رہنمائی میں بی جے پی، مہایوتی اتحاد کے ساتھ مل کر انتخاب لڑے گی۔ اتحاد کی طاقت اور حکمت عملی کی بنیاد پر بی ایم سی میں میئر کا عہدہ مہایوتی کے پاس آئے گا۔‘‘
Published: undefined
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی گزشتہ ماہ دعویٰ کیا تھا کہ مہایوتی میں شامل پارٹیاں ساتھ مل کر بلدیاتی انتخاب لڑیں گی۔ شندے کا بھی کہنا تھا کہ بی ایم سی انتخاب میں مہایوتی کی جیت یقینی ہے۔ بہر حال بی ایم سی انتخاب کی تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا ہے، لیکن اس پر نہ صرف ممبئی بلکہ ملک کی نظریں اس پر ٹکی ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined