ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی، تصویر سوشل میڈیا
مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک خاتون کا نام ووٹر لسٹ میں 6 بار درج ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد انتخابی افسران نے اصول کے مطابق تمام ڈپلیکیٹ نام ہٹا دیے ہیں۔ خاتون کا نام سشما سنجے گپتا ہے اور وہ نالاسوپارا علاقہ میں رہتی ہیں۔ انتخابی افسران نے بتایا کہ ان کا نام نالاسوپارا حلقہ اسمبلی کی ووٹر لسٹ میں کئی جگہوں پر پایا گیا۔
Published: undefined
تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ یہ مسئلہ آن لائن ووٹر رجسٹریشن کے دوران پیش آیا تھا۔ سشما نے جنوری 2024 میں فارم نمبر 6 بھر کر آن لائن ووٹر رجسٹریشن کرایا تھا۔ لیکن جب انہیں فوری طور پر ای پی آئی سی کارڈ (شناختی کارڈ) نہیں ملا تو انہوں نے دوبارہ فارم نمبر 6 بھر دیا۔ اس وجہ سے ان کے نام کا اندراج 6 بار ہو گیا۔
Published: undefined
مذکورہ معاملہ میں انتخابی افسران نے بتایا کہ ان 6 میں سے 5 اندراج جعلی تھیں۔ اب تمام جعلی اندراج ہٹا دی گئی ہیں اور ووٹر لسٹ میں صرف ایک نام رہ گیا ہے۔ ڈاکٹر اندو رانی جاکھڑ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر پالگھر نے کہا کہ ووٹر رجسٹریشن آفیسر کو حکم دے دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ سے جعلی ناموں کی سختی سے جانچ کریں اور اصول کے مطابق فارم نمبر 7 بھر کر جعلی اندراج کو ہٹائیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ریاست میں اسمبلی انتخاب کے بعد سے ہی اپوزیشن خاص طور سے کانگریس ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کے سنگین الزمات عائد کر رہی ہے۔ پالگھر ضلع میں جعلی ووٹ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن پر طرح طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined