قومی خبریں

مہاراشٹر میں آسمان سے آئی ’آفت‘، آسمانی بجلی گرنے سے 13 کی موت

مہاراشٹر میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
آسمانی بجلی، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

مہاراشٹر کے مختلف حصوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں غیر موسمی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ معلومات کے مطابق اکولا کے پارس گاؤں میں اتوار کی دیر رات سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں بابوجی مہاراج سنستھان آشرم میں بجلی گرنے سے 150 سال پرانا نیم کا درخت ٹین کے شیڈ پر گر گیا۔

Published: undefined

اس حادثے میں دعائیہ تقریبات میں شریک کم از کم چار درجن عقیدت مند اس کے نیچے پھنس گئے، تاہم زیادہ تر لوگوں کو بچا لیا گیا۔ حادثے میں چار کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور تین کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ مزید 10 کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اورنگ آباد، بیڈ، ہنگولی، نندوربار، پربھنی اور پونے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ ان میں بنیادی طور پر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان شامل ہیں۔

Published: undefined

حکام نے بتایا کہ دریں اثنا، اتوار کو ناسک میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ایک شخص ڈوب گیا، اس کے علاوہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کی تباہ کاریوں کی وجہ سے سینکڑوں جانور بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ کئی اضلاع میں ہوئی ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر زراعت کو نقصان پہنچایا ہے، خاص طور پر کھڑی فصلیں، آم، دیگر پھلوں اور سبزیوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined