
تصویربشکریہ آئی اے این ایس
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج یعنی 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دوران صدر کے خطاب کے ساتھ اقتصادی سروے بھی پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت بجٹ اجلاس کے دوران 16 اہم بل بھی پیش کرے گی۔
Published: undefined
بجٹ اجلاس کے حوالے سے کل جماعتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ نیز تمام جماعتوں کے قائدین سے بجٹ اجلاس پرامن طریقے سے چلانے کی اپیل کی گئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے کل جماعتی اجلاس میں اپنے عزائم واضح کر دیئے۔ سماج وادی پارٹی نے مہا کمبھ میں پیش آنے والے حادثے کے معاملے پر ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعہ کی شفافیت کے ساتھ تحقیقات ہونی چاہئے۔
Published: undefined
بجٹ اجلاس کے سلسلے میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کل یعنی30 جنوری کو پارلیمنٹ میں ایککل جماعتی اجلاس بلایا تھا۔ این ڈی اے کے علاوہ اپوزیشن پارٹیوں کے فلور لیڈر بھی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت نے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس اجلاس میں بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ 16 اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ جس میں وقف ترمیمی بل 2024، مسلم وقف منسوخی بل 2024 بھی شامل ہے۔
Published: undefined
کل کی میٹنگ میں مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کل جماعتی اجلاس کی صدارت کی، جو سیاسی جماعتوں کو حکومت کے قانون سازی کے ایجنڈے سے آگاہ کرنے اور اجلاس کے دوران ان کے ذریعہ اٹھائے جانے والے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اس میں 36 پارٹیوں کے 52 رہنماؤں نے شرکت کی ۔
Published: undefined
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے لیے کل 16 بل اور 19 بجنیس پہلے سے ہی درج ہیں۔بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، کانگریس کی جانب سے گورو گوگئی اور جے رام رمیش وغیرہ اور ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے اور ڈیرک اوبرائن سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد 'انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس' (انڈیا) پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں تمام مسائل اٹھائے گا۔ اجلاس سے پہلے کل جماعتی اجلاس سے باہر آتے ہوئے پرمود تیواری نے مہا کمبھ کی مبینہ سیاست پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مہا کمبھ کے دوران وی آئی پیز کی نقل و حرکت عام آدمی کے لیے مسائل پیدا ہوئے ہیں ۔
Published: undefined
حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا کہ وہ مہا کمبھ میں بدانتظامی کا مسئلہ اٹھائیں گے جس کی وجہ سے 30 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا کہ انہیں مرنے والوں اور زخمیوں کی سرکاری گنتی میں مزید شفافیت کی ضرورت ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا کہ کمبھ کو مہاکمبھ کہا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو راغب کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined