مہاکمبھ میں بالی ووڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف اور پریتی زنٹا
پریاگ راج میں منعقد مہاکمبھ میں فلمی ستاروں کے ذریعہ ڈبکی لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنکج ترپاٹھی سے لے کر انوپم کھیر تک کئی ستارے مہاکمبھ میں ڈبکی لگا چکے ہیں۔ اب پریتی زنٹا بھی مہاکمبھ میں ’اسنان‘ (غسل) کرنے پہنچی ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر دی ہے۔ پریتی زنٹا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے گلے میں پھولوں کی مالا پہن رکھی ہے۔ اس تصویر میں وہ عقیدت میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان کی یہ تصویر پریاگ راج کی ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مہاکمبھ کے حوالے سے ایک خوبصورت بات بھی لکھی۔ پریتی نے لکھا کہ ’’سارے راستے مہاکمبھ کی جانب جاتے ہیں۔ ستیم شیوم سندرم۔‘‘
Published: undefined
پریتی زنٹا کے ساتھ ساتھ 24 فروری کو کیٹرینہ کیف بھی اپنی ساس کے ساتھ مہاکمبھ پہنچیں۔ انہوں نے وہاں سوامی چدانند سرسوتی اور سادھوی بھگوتی سرسوتی سے ملاقات کی اور ان کا آشیرواد لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیٹرینہ کیف کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ سنگم میں ڈبکی لگاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ کچھ دن قبل بالی ووڈ اداکار اور کیٹرینہ کیف کے شوہر وکی کوشل بھی مہاکمبھ سنگم میں ڈبکی لگانے گئے تھے۔
Published: undefined
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور کیٹرینہ کیف کے علاوہ معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھی پیر کو پریاگ راج پہنچے، انہوں نے بھی وہاں ڈبکی لگایا۔ ڈبکی لگانے کے بعد اکشے کمار نے کہا کہ بہت اچھا انتظام ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی اکشے کمار نے وہاں تعیانت پولیس اہلکاروں اور مہاکمبھ میں کام کرنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined