قومی خبریں

مہاڈ حادثہ: 26 گھنٹے بعد زندہ باہر نکالی گئیں مہرالنسا، 14 ہلاکتوں کی تصدیق، ایک شخص کی تلاش جاری

مہارشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں عمارت کو گرے 36 گھنٹے سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن ریسکو آپریشن جاری ہے، منگل کی شب مہرالنسا نامی خاتون کو زندہ باہر نکالا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں پانچ منزلہ عمارت کو گرے ہوئے 36 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہےلیکن تاحال امدادی کارروائی جاری ہے۔ رات گئے ایک خاتون مہرالنسا کو زندہ باہر نکالا گیا۔ مہر النسا 26 گھنٹے تک ملبے کے نیچے دبی رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم نے منگل کی رات دس بجے مہرالنسا کو زندہ باہر نکال لیا۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST

معلومات کے مطابق خاتون کا پورا نام مہر النسا عبد ال الحمدی قاضی ہے اور این ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم نے رات 10 بجے انہیں محفوظ نکال لیا۔ جس کے بعد انہیں علاج و معالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مہر النسا کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہتے کہ اس حادثے میں اب تک 14 افراد کی موت ہو چکی ہے، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ تاحال ایک شخص لاپتہ ہے۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST

ویب سائٹ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح 8.15 پر این ڈی آر ایف کی اپڈیٹ کے مطابق ایک شخص کو تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔ جب این ڈی آر ایف کی ٹیم نے امدادی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا تو 17 افراد لاپتہ تھے جن میں سے 14 لاشیں نکال برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دو (ایک بچہ اور ایک خاتون) کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST

واضح رہے کہ پیر کے روز ضلع رائے گڑھ کے علاقے مہاڈ میں تالاب کے کنارے پر واقع ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ ’طارق بلڈنگ‘ نامی اس عمارت کے گرنے سے اب تک 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ عمارت میں 40 فلیٹ تھے اور کل 84 افراد یہاں قیام پزیر تھی۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST

رائے گڑھ کی ضلع مجسٹریٹ ندھی چودھری نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر کا کام سال 2013 میں مکمل ہوا تھا۔ عمارت کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ سال 2013 میں ہی دیا گیا تھا۔ انہوں نے عمارت کی خستہ حالت کو حادثہ کی وجہ قرار دیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کے خلاف دفعہ 304، 337، 338 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Aug 2020, 9:17 AM IST