بھوپال: دار الحکومت میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے کل کو منعقد ہونے والے پروگرام کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان پنکج چترویدی نے یو این آئی کو بتایا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی 8 فروری کو بھوپال آئیں گے۔
کانگریس نے اپنے منشور میں کسانوں، نوجوانوں، آنگن باڑی کارکنوں سمیت دیگر طبقوں کے لئے جو وعدے کیے تھے، پارٹی نے ان میں سے بہت سے وعدے پورے کر دیئے ہیں۔ راہل گاندھی اس کی تفصیلات دینے کے علاوہ کسانوں کو اپنی پارٹی کی آئندہ منصوبوں کے بارے میں معلومات دیں گے۔
Published: undefined
پنکج چترویدی کے مطابق پارٹی صدر کے اس پروگرام میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ پروگرام میں پوری ریاست سے کسانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پروگرام میں وزیر اعلی کمل ناتھ کے علاوہ سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ، کانگریس ممبر پارلیمنٹ جيوترادتيہ سندھیا سمیت دیگر سینئر لیڈران بھی شامل ہوں گے۔
ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد کسانوں کے لیے 'جے کسان قرض معافی' منصوبہ کی شروعات کی گئی ہے۔ اس کے تحت تقریبا 55 لاکھ کسانوں کا دو لاکھ روپے تک کا قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کل منعقد ہونے والے اس پروگرام کے پیش نظر اس مقام جبوري میدان سمیت ارد گرد کے علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پوری ریاست سے لوگوں اس پروگرام میں شامل ہونے کی توقع ہے، اس لئے کل سڑکوں پر ٹریفک میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined