قومی خبریں

مدھیہ پردیش: وزیر اعظم مودی آج اجین میں کریں گے ’شری مہاکال لوک‘ کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع ’مہاکالیشور مندر‘ کے کئی ایکڑ میں تیار کردہ عظیم الشان کاریڈور کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اجین: وزیر اعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع ’مہاکالیشور مندر‘ کے کئی ایکڑ میں تیار کردہ عظیم الشان کاریڈور کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی آمد کے پیش نظر اجین کو پرکشش انداز میں سجایا گیا ہے اور سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی گجرات سے فضائیہ کے خصوصی طیارے میں شام کو اندور پہنچیں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُجین جائیں گے۔ مودی شام 6 بجے شری مہاکال لوک کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، کئی مرکزی وزراء، ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنو دت شرما، متعددعہدیدار، ریاستی وزراء اورریاست کے کئی حصوں سے عام لوگ یہاں موجود ہوں گے۔

Published: undefined

مودی اس موقع پر ایک اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ اجین میں تقریباً دو گھنٹے گزارنے کے بعد مسٹرمودی اندور کے راستے دہلی واپس آئیں گے۔

دریں اثنا، وزیر اعظم مودی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ’’عقیدہ اور روحانیت کا مقدس شہر اُجین ایک تاریخی لمحے کا گواہ بننے جا رہا ہے۔ آج شام یہاں عظیم اور دویہ شری مہاکال لوک کو قوم کے نام وقف کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔ ہر ہر مہادیو"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined