قومی خبریں

مدھیہ پردیش: اب پٹواری امتحان میں منتخب طلبا سڑک پر اترے، کانگریس شیوراج حکومت پر لگاتار حملہ آور

کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے کہا کہ بھوپال میں ہزاروں کی تعداد میں پرامن مظاہرہ کر رہے امیدواروں کی میں حمایت کرتا ہوں، شیوراج حکومت نے مدھیہ پردیش کو بھرتی گھوٹالوں کی ریاست بنا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

مدھیہ پردیش میں ایمپلائی سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقد پٹواری بھرتی امتحان کے ریزلٹ پر تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف جہاں کئی امتحان دہندگان گھوٹالے کا الزام لگا کر امتحان رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو وہیں اب منتخب طلبا بھی سڑک پر اتر آئے ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اس تعلق سے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر تلخ حملہ کرتے ہوئے ریاست کو ’گھوٹالہ پردیش‘ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

Published: undefined

دراصل ریاست میں گزشتہ دنوں ایمپلائی سلیکشن بورڈ کے ذریعہ منعقد پٹواری سمیت دیگر عہدوں کے امتحانات کے نتائج جاری ہوئے۔ اس میں پٹواری بھرتی امتحان میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی کا معاملہ سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ اب بھی اس تعلق سے انکشافات کا دور جاری ہے اور پوری بھرتی کے عمل پر ہی سوال اٹھ رہا ہے۔ ہزاروں طلبا نے سڑک پر اتر کر بھرتی گھوٹالے کا الزام عائد کرتے ہوئے امتحان رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف ان امتحانات میں منتخب طلبا بھی آج راجدھانی کی سڑکوں پر اتر آئے اور 15 اگست سے پہلے تقرری کا مطالبہ کیا۔ پٹواری امتحان میں منتخب طلبا کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی اہلیت کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے اور اگر کہیں دھاندلی ہوئی ہے تو قصورواروں پر کارروائی کی جائے، نہ کہ منتخب طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جائے۔ اپنی تقرری کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں منتخب طلبا بھوپال پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

اس پورے معاملے میں کانگریس کے ریاستی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ پٹواری بھرتی امتحان میں ہوئے گھوٹالے کو لے کر بھوپال میں ہزاروں کی تعداد میں امیدوار پرامن مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں ان کے مظاہرہ کی حمایت کرتا ہوں۔ شیوراج حکومت نے مدھیہ پردیش کو جس طرح سے بھرتی گھوٹالوں کی ریاست بنا دیا ہے، اس میں کسی بھی نوجوان کا مستقبل محفوظ نہیں ہے۔

Published: undefined

کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ ہر بھرتی گھوٹالے کے تار بالآخر برسراقتدار پارٹی کے لیڈروں سے جڑتے ہیں اور ریاستی حکومت گھوٹالہ کرنے والوں کو بچانے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ بدعنوانی کو تحفظ فراہم کرنے کی شیوراج حکومت کی پالیسی کے سبب نہ صرف نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے بلکہ پوری دنیا میں مدھیہ پردیش کا نام خراب ہو رہا ہے۔ میں نوجوانوں کو بھروسہ دلاتا ہوں کہ 4 ماہ بعد ریاست میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے گی تب گھوٹالے، بدعنوانی اور کمیشن کا راج ختم ہوگا اور آپ کو اہلیت کے مطابق جائز طریقے سے روزگار ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined