قومی خبریں

مدھیہ پردیش: دھار میں نس بندی کیمپ میں لاپرواہی، ایک ہی روز میں 180 خواتین کا آپریشن، کانگریس نے اٹھایا سوال

کانگریس کے ترجمان راہل راج نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت میں صحت کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ حکومت کی توجہ صرف اور صرف اعداد و شمار پر ہے، کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔‘‘

خاندانی منصوبہ بندی کی علامتی تصویر
خاندانی منصوبہ بندی کی علامتی تصویر 

دھار ضلع کے باغ میں منعقدہ ’فیملی ویلفیئر نس بندی کیمپ‘ میں سنگین لاپرواہی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے کارروائی تیز کر دی ہے۔ نس بندی کیمپ جمعہ (13 فروری) کو دھار ضلع کے باغ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں منعقد ہوا تھا۔ جہاں سنگین لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہاں ایک ہی روز میں تقریباً 180 خواتین کے آپریشن کر دیے گئے۔ دعویٰ کیا گیا کہ ہر 2 منٹ میں ایک آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد خواتین کو زمین پر لٹا دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد صحت کے نظام پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نس بندی کیمپ میں صرف ایک ڈاکٹر تھے اور اس نے ہر 2 منٹ میں ایک آپریشن کیا۔ آپریشن کے لیے بڑوانی سے پرائیویٹ ڈاکٹر بلایا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد خواتین کو کھلے آسمان کے نیچے تیز دھوپ میں زمین پر ہی لٹا دیا گیا۔ یہ تمام خواتین گرمی سے بے حال اور درد سے تڑپتی نظر آئی۔ یہ کیمپ قبائلی اکثریتی علاقے میں لگایا گیا تھا۔ صبح سے ہی قبائلی خواتین کیمپ میں پہنچنے لگی تھیں۔ کیمپ میں پینے کا پانی اور بیٹھنے کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا۔ رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ ڈاکٹر راکیش ڈار کے ذریعہ تیزی سے آپریشن کے عمل کو انجام دیا گیا تھا۔

Published: undefined

اسپتال کے مینیجر بسنت اجنار نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف 2 منٹ میں ایک نس بندی کر دیتے ہیں۔ اتنی تیزی سے کیے گئے آپریشن کے سیفٹی اور میڈیکل پروٹوکول پر بھی سنگین سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 180 سے زائد مریض کیمپ میں پہنچے اور بستروں کی کمی کی وجہ سے آپریشن کے بعد خواتین کو زمین پر ہی لٹانا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہر ہیں اور وقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن انتظام کی یہ کمی بذات خود صحت کے نظام کی تیاریوں پر بڑا سوال اٹھاتا ہے۔

Published: undefined

نس بندی کیمپ کے باہر موجود مرد و خواتین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں صبح 8:00 بجے نس بندی مرکز بلا لیا گیا۔ یہاں ہم بھوکے پیاسے پریشان ہو کر باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سرکاری کی جانب سے ملنے والی سہولیات کو انہوں نے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر انیتا سنگارے نے بتایا کہ کیمپ میں مقررہ تعداد سے زیادہ نس بندی کیے جانے اور عمل میں بے ضابطگیوں کی اطلاع ملتے ہی محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ باغ کے بی ایم او ڈاکٹر ویر بھدر سنگھ موویل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاردی کی گئی ہے۔ ڈاکٹر انیتا نے واضح کیا کہ بی ایم او کی معطلی کا اختیار ان کے پاس نہیں ہے، اس لیے اس کے متعلق سینئر افسران کو خط لکھ کر ضروری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی ترجمان گلریز شیخ نے دھار کے نس بندی معاملے میں ہوئی بے ضابطگیوں کے متعلق کہا کہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مناسب کارروائی کی گئی ہے اور ایسا دوبارہ نہ ہو یہ یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب کانگریس کے ترجمان راہل راج نے کہا کہ ’’بی جے پی کی حکومت میں صحت کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ حکومت کی توجہ صرف اور صرف اعداد و شمار پر ہے، کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ سرکار ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’یہ مضبوط سرکار ہے یا مجبور سرکار‘، ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ پر کانگریس نے پھر کیا طنز