ویڈیو: ’میری بات‘ میں بلاول بھٹو کی نئی سیاسی حکمت عملی اور پاکستان کے مستقبل کا تجزیہ
’میری بات‘ کی 25ویں قسط میں بلاول بھٹو کی سیاسی حکمت عملی، عمران خان کی صورتِ حال، پیپلز پارٹی کے مستقبل، فوج و عدلیہ کے کردار اور پاکستان میں سیاسی استحکام کے امکانات کا تجزیہ کیا گیا ہے
پاکستان کی سیاست میں حالیہ بیانات اور بدلتے سیاسی حالات نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مؤقف اور سیاسی مخالفین کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کو ان کی نئی سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ قومی آواز کے پروگرام ’میری بات‘ کی 25ویں قسط میں ڈیجیٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتِ حال کا تجزیہ کیا ہے۔
پروگرام میں بلاول بھٹو کے بدلتے مؤقف، حکمران اتحاد میں پیپلز پارٹی کے کردار اور تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کے لیے سیاسی گنجائش پیدا کرنے کی کوششوں پر گفتگو کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کی قید، ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی سرگرمیوں، صحت سے متعلق خدشات اور سیاسی مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تجزیے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاسی حکمت عملی، فوج اور عدلیہ کے کردار، معاشی مشکلات اور سیاسی استحکام کے مسائل بھی زیر بحث آئے ہیں۔ پروگرام میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ اقتدار کی کشمکش کے درمیان عام شہری کے مسائل اور مفادات کہاں کھڑے ہیں؟
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
