قومی خبریں

کف سیرپ تنازعہ: جیتو پٹواری کا ایم پی کے وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ، بی جے پی حکومت کو بے حس قرار دیا

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’حکومت انتہائی بے حس ہے۔ جب تمل ناڈو نے کہا کہ سیرپ میں زہریلے کیمیکل ہیں، جن سے بچوں کی موت ہوئی تو حکومت نے اسے کلین چٹ کیوں دی؟‘‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر جیتو پٹواری،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری، تصویر آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش کے چھندواڑا میں ’کف سیرپ‘ پینے سے بچوں کی موت کے معاملہ پر ریاست کی بی جے پی حکومت پر اپوزیشن کانگریس نے جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے کہا کہ ’’حکومت انتہائی بے حس ہے۔ جب تامل ناڈو نے کہا کہ سیرپ میں زہریلے کیمیکل ہیں، جن سے بچوں کی موت ہوئی تو حکومت نے اسے کلین چٹ کیوں دی؟‘‘ ساتھ ہی انہوں نے وزیر صحت سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر جیتو پٹواری کے مطابق حکومت انتہائی بے حس ہے، جب تامل ناڈو نے کہا کہ کف سیرپ میں کچھ ایسے عناصر تھے جو موت کی وجہ بن رہے تھے تب بھی حکومت اسے کلین چٹ دیتی رہی۔ اگر حکومت میں اخلاقیات کی تھوڑی سی بھی رمق باقی ہے تو اسے فوری طور پر وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ کیا حکومت کو قتل کا لائسنس دے دیا گیا ہے؟ میرا ماننا ہے کہ وزیر صحت کو فوری طور پر عہدہ سے برخاست کر دینا چاہیے۔

Published: undefined

جیتو پٹواری کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ کا بھی ’کف سیرپ‘ معاملہ پر رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’چھندواڑا میں زہریلی کف سیرپ سے 11 معصوم بچوں کی موت ایک دل دہلا دینے والا اور المناک سانحہ ہے۔ کانگریس پارٹی مصیبت کی اس گھڑی میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ مزید کہتے ہیں کہ آج میری ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری جی سے پورے معاملہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ وہ کل چھندواڑا پہنچ کر سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ کمل ناتھ کا کہنا ہے کہ چھندواڑا ضلع کانگریس اکائی مسلسل متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کے لیے فعال ہے۔ ہم سب مل کر اس لڑائی کو انجام تک پہنچائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کانگریس پارٹی چھندواڑا کے ان ننھے فرشتوں کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، جن کی زندگیاں حکومت کی لاپرواہی اور ڈرگ مافیا کی سازش کے سبب چلی گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined