قومی خبریں

مدھیہ پردیش: کسان کے ساتھ کلکٹر کی بدزبانی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر میں تبادلہ

کھڑی فصل کے درمیان بجلی کا پول لگانے کے معاملے پر کسان اور تحصیلدار کے درمیان کہا سنی ہوئی۔ اسی دوران کسان کے بیٹے نے انگریزی میں بات کی، جسے سنتے ہی تحصیلدار میڈم آپے سے باہر ہو گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

بھوپال: بی جے پی حکمرانی والی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک اور افسر نے اپنے ’سنکار‘ کا نمونہ پیش کیا۔ اس بار ایک تحصیلدار بدزبانی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیواس ضلع کے سون کچھ کی تحصیلدار انجلی گپتا ایک کسان پر بھڑکتے ہوئے اسے ’انڈے سے نکلا ہوا چوزہ‘ کہہ رہی ہیں۔ اس سے پہلے شاجاپور کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک ٹرک ڈرائیور کو اس کی ’اوقات‘ یاد دلائی تھی، جس کے بعد ان کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

خبر کے مطابق تحصیلدار انجلی گپتا کے ذریعے کسان کے ساتھ بدزبانی کرنے کا یہ واقعہ 11 جنوری 2024 کا ہے۔ سون کچھ کے قریب کماریا گاؤں میں کھڑی فصل کے درمیان بجلی کا پول لگانے کے معاملے پر کسان اور تحصیلدار انجلی گپتا کے درمیان کہا سنی ہو گئی۔ اسی دوران کسان کے بیٹے نے تحصیلدار میڈم سے انگریزی میں کہہ دیا ’یو آر رسپانسبل‘! یہ لفظ سنتے ہی تحصیلدار میڈم آپے سے باہر ہوگئیں اور کسان کے بیٹے کو برا بھلا کہنے لگیں۔

Published: undefined

وائرل ویڈیو میں صاف طور سے سنا جا سکتا ہے کہ محترمہ کسان کے بیٹے کو ’انڈے سے نکلا ہوا چوزہ‘ کہہ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’انڈے سے نکلے نہیں، بڑی بڑی مارنے مرنے کی بات کرتے ہیں۔ میں ابھی تک آرام سے بات کر رہی تھی لیکن آج اس نے کیسے بول دیا کہ میں ذمہ دار ہوں؟‘‘

Published: undefined

خبروں کے مطابق یہ معاملہ مدھیہ پردیش پاور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹیڈ کا ہے جو سون کچھ علاقے میں ’132کے وی‘ لائن بجلی کے ٹاور کھڑا کر رہی ہے۔ ٹاور کسانوں کے کھیتوں میں لگائے جانے ہیں جس سے فصل کا نقصان ہوگا۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ٹاور کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کا مناسب معاوضہ ملنا چاہئے۔ اس معاملے میں پہلے تحصیلدار میڈم بجلی کمپنی کے افسران کے ساتھ 10 جنوری کو کسانوں سے بات چیت کرنے گئیں تھیں، لیکن کسان مناسب معاوضے پر اڑے رہے۔ پھر دوسرے روز جب وہ کسانوں کے پاس گئیں تو بدزبانی کرتے نظر آئیں۔

Published: undefined

یہ ویڈیو 50 سیکنڈ کا ہے، جس کے وائرل ہوتے ہی تحصیلدار محترمہ کے خلاف کارروائی ہو گئی اور انہیں ہیڈکوارٹر بلا لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کے حکم پر کلٹر رشیو گپتا نے انجلی گپتا کو ضلع ہیڈکوارٹر کے انتخابی دفتر میں تبادلہ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے پیر رات 9 بجے اس کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا، ’’افسران کو عوام کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہئے، اس طرح کی بدزبانی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

یہاں یہ بات واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں عوام کے ساتھ سرکاری افسران کا توہین آمیز رویہ کوئی نیا نہیں ہے۔ اس سے قبل شاجاپور کے کلکٹر صاحب نے ایک ڈرائیور سے اس کی اوقات پوچھی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب ڈرائیور ’ہٹ اینڈ رن‘ قانون کے خلاف ہڑتال کر رہے تھے۔ کلکٹر شاجاپور کشور کنیال نے ڈرائیوروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا، ’کوئی قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے گا۔‘‘ صرف اتنا ہی نہیں وہ اتنا آگ بگولہ ہو گئے کہ انہوں نے ڈرائیور سے اس کی اوقات پوچھ ڈال۔ جواب میں ڈرائیور نے کہا ’یہ تو لڑائی ہے سر کہ ہماری کوئی اوقات نہیں!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined