
فائل تصویر آئی اے این ایس
گوا میں رومیو لین نائٹ کلب آتشزدگی کے واقعے کے ملزم گورو اور سوربھ لوتھرا کی ہندوستان واپسی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ دونوں بھائیوں کو تھائی لینڈ کے شہر پھو کٹ میں حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم انہیں ہندوستان واپس لانے کا عمل فوری طور پر ممکن نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بنیادی وجہ ان کے پاسپورٹ کی منسوخی ہے۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق لوتھرا برادران کے پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد اب ان کے نام پر ہنگامی سفری سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ یہ سرٹیفکیٹ صرف ہندوستانی سفارت خانہ جاری کرتا ہے۔ ان کے پاسپورٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے اب انہیں بنکاک لے جایا جائے گا جہاں یہ عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی ان کی ہندوستان واپسی ممکن ہوگی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ اگر یہ عمل جمعہ تک مکمل نہ ہوا تو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل کے باعث کام روک دیا جائے گا جس سے ان کی واپسی میں مزید تاخیر ہو گی۔ ادھر ہندوستان میں قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ بدھ کے روز، لوتھرا برادران نے دہلی کی ایک عدالت میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی، لیکن عدالت نے انہیں کوئی راحت نہیں دی۔
Published: undefined
ایڈیشنل سیشن جج وندنا نے اس معاملے میں گوا حکومت سے جواب طلب کیا ہے، اور جمعرات کو سماعت کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سوربھ اور گورو لوتھرا گوا کے نائٹ کلب کے مالک ہیں جہاں حال ہی میں آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں واقعے کے بعد سے مفرور تھے اور بعد میں تھائی لینڈ میں پکڑے گئے۔ انتظامیہ ان کی ہندوستان واپسی کے لیے ضروری طریقہ کار کو تیز کر رہی ہے، حالانکہ رسمی کارروائیوں میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined