قومی خبریں

لولو مال: ہندوستانی پرچم کی بے حرمتی کی جھوٹی خبر پھیلانے والے بی جے پی کارکن پر کیس درج

پولیس نے بتایا کہ شکنتلا نٹراج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ ڈالا تھا، تمکورو شہر کی جئے نگر پولیس نے اس بی جے پی کارکن کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی پی سی کی دفعہ 153(بی) کے تحت کیس درج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی پرچم، تصویر آئی اے این اایس</p></div>

ہندوستانی پرچم، تصویر آئی اے این اایس

 

لولو مال میں ہندوستانی پرچم کی بے حرمتی کی جھوٹی خبر پھیلائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کرناٹک پولیس نے اس معاملے مین بی جے پی میڈیا سیل سے جڑی بی جے پی کارکن شکنتلا نٹراج کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ نٹراج پر الزام ہے کہ انھوں نے کیرالہ کے کوچی واقع لولو مال میں ہندوستانی پرچم کی بے حرمتی کی جھوٹی خبر پھیلائی ہے۔

Published: undefined

ہفتہ کے روز پولیس نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ شکنتلا نٹراج نے ہندوستانی پرچم کی بے حرمتی سے متعلق ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر ڈالا تھا۔ تمکورو شہر کی جئے نگر پولیس نے بی جے پی کارکن کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعہ 153(بی) کے تحت کیس درج کیا ہے۔ پولیس نے ایک نوٹس بھی جاری کیا ہے جس میں انھیں پوچھ تاچھ کے لیے جانچ افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹ چیک وِنگ نے یہ پتہ لگا لیا ہے کہ بی جے پی کارکن کے ذریعہ شیئر کی گئی پوسٹ فرضی اور جھوٹی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ شکنتلا نٹراج نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’کیا آپ کے پاس جنرل نالج نہیں ہے کہ کسی دیگر ملک کا پرچم ہندوستانی پرچم سے اوپر نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ انھوں نے اس پوسٹ کو کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو ٹیگ بھی کیا تھا اور لولو مال کا بائیکاٹ کرنے کے لیے ایک ہیش ٹیگ بھی بنایا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لولو مال میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی نمائندگی کرنے والے مختلف ممالک کے پرچم لگائے گئے تھے۔ سبھی پرچم کو یکساں اونچائی پر رکھا گیا تھا، حالانکہ تصویر ایسے زاویے سے لی گئی تھی جس میں ہندوستانی پرچم دیکھنے میں پاکستانی پرچم سے نیچے معلوم پڑ رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصویر قصداً پریشانی پیدا کرنے کے لیے کھینچی گئی اور ایڈٹ کی گئی۔ انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نے نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار اور لولو مال کو جوڑنے کی کوشش کی ہے جو مناسب نہیں۔ پولیس نے کہا کہ کوچی کے لولو مال کی تصویر کا استعمال کر بنگلورو میں لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ