سوشل میڈیا
لکھنؤ کے تھانہ چنہٹ علاقے میں ایودھیا ہائی وے کے قریب واقع انڈین اوورسیز بینک میں اتوار کو چوری کی ایک بڑی واردات پیش آئی۔ پولیس کو بینک مینیجر نے اطلاع دی کہ بینک کے لاکر روم کو گیس کٹر کی مدد سے کاٹا گیا اور 90 میں سے 42 لاکرز کو کھول کر ان میں رکھے کروڑوں کے زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔
Published: undefined
واردات کی اطلاع پر پولیس اور بینک کے لاکر استعمال کرنے والے گاہک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ گاہکوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی بھر کی کمائی اور خاندانی زیورات ان لاکرز میں محفوظ کیے تھے، جو اب چوری ہو گئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق چور بینک کے پیچھے ایک سنسان گلی سے اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے ایک خستہ حال دیوار کو توڑنے کے بعد بینک کی 9 انچ کی دو مضبوط دیواریں بھی توڑ ڈالیں اور پھر لاکر روم تک پہنچے۔ گیس کٹر کی مدد سے انہوں نے لاکر روم اور لاکرز کے قفل کاٹ کر زیورات چوری کر لیے۔
Published: undefined
پولیس نے بینک میں لگے چار سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیے ہیں جن میں ایک چور بینک کے باہر نگرانی کرتے اور تین اندر کارروائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ واردات کے بعد چوروں نے الارم اور سی سی ٹی وی کی تاریں بھی کاٹ دیں تاکہ کوئی سراغ نہ مل سکے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے لیکن تاحال چوروں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ یہ واردات بینک کی سکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined