قومی خبریں

کریڈٹ کمپنی کے نام پر کروڑوں ہڑپنے والا سرغنہ لکھنؤ سے گرفتار

موصولہ اطلاع کے مطابق کیمونا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی نامی کمپنی کی جانب سے کماؤں میں دفتر کھولے گئے اور کلیدی ملزم نے لوگوں کو کئی طرح کے سبز باغ دیکھا کر کروڑوں روپے کی رقم ہڑپ کر فرار ہو گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نینی تال: کیمونا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے نام پر اترا کھنڈ کے کماؤں کے سادہ لوح لوگو ں سے کروڑوں روپے ہڑپنے والے ملزم کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ پولیس نے ملزم کو لکھنؤ سے گرفتار کیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کیمونا کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی نامی کمپنی کی جانب سے کماؤں کے چار اضلاع الموڑا، پتھوراگڑھ، باگیشور اور چمپاوت میں ایک الگ الگ دفتر کھولے گئے اور کلیدی ملزم لوگوں کئی طرح کے سبز باغ دیکھا کر کروڑوں روپے کی رقم ہڑپ کر فرار ہو گیا۔ کمپنی کے خلاف چار اضلاع میں 21 معاملے درج ہیں۔

Published: undefined

کماؤں کے انسپکٹر جنرل پولیس آف پولیس اجے روتیلہ کے نوٹس میں آنے کے بعد سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے چمپاوت کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) لوکیشور سنگھ کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ لوکیشور سنگھ نے کہا کہ پہلے چاروں اضلاع کے انسپکٹروں کی ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی اور سوسائٹی کے خلاف موجود حقائق کو جمع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ملزم کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ لکھنؤ میں واقع علی گنج کے سیکٹر جے میں بی 17 میں رہائش پذیر ہے۔ بالآخر پولیس نے ملزم کو ہفتے کے روز لکھنؤ کے تھانہ وبھوتی سے گرفتار کرلیا۔

Published: undefined

لوکیشور سنگھ نے بتایا کہ کریڈٹ کمپنی میں سرمایہ کاری کے نام پر ملزم نے کماؤں ڈویژن کے 3285 غریب اور سادہ لو لوگوں سے تقریباً 10 کروڑ روپئے کی رقم ہڑپ کر چکا ہے۔ الزام ہے کہ چمپاوت ضلع میں 2181 سرمایہ کاروں سے 5.90 کروڑ، ضلع الموڑا کے سومیشور اور چوکھوٹیا میں 599 افراد سے 2.9 کروڑ، باگیشور ضلع میں باگیشور اور بیج ناتھ میں 416 سرمایہ کاروں سے 1.77 کروڑ اور پتھورا گڑھ سے 89 افراد سے 18.92 لاکھ روپئے ہڑپ کر چکا ہے۔ پولیس کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو