قومی خبریں

جے پور-اجمیر ہائی وے پر ایل پی جی ٹرک میں زوردار دھماکہ، آگ کے شعلوں نے مچائی تباہی، ایک ہلاک، درجنوں زخمی

جے پور-اجمیر ہائی وے پر ایل پی جی سلنڈر سے لدے ٹرک میں خوفناک دھماکہ ہوا۔ دونوں ٹرک آگ کی لپیٹ میں آ گئے، ایک کی موت ہو گئی جبکہ درجنوں گاڑیاں متاثر اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ٹریفک 25 کلومیٹر تک جام رہا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

جے پور: راجستھان میں گزشتہ دیر رات بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ جے پور-اجمیر ہائی وے پر ایل پی جی سلنڈروں سے لدے ایک ٹرک اور کیمیکل لے جانے والے ایک ٹینکر میں بھیانک ٹکر ہوگئی۔ دونوں گاڑیوں کی ٹکراس قدر بھیانک تھی کہ اس سے سلنڈر لے جانے والے ٹرک میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز کئی کلومیٹر دورتک سنی گئی۔ حادثے کے بعد دونوں ٹرک آگ کا گولہ بن گئے جو کئی کلومیٹر دور تک دکھائی دے رہا تھا۔ سلنڈر کے ٹکڑے آس پاس موجود گاڑیوں پر گرے جس سے ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

حادثے میں ٹینکر ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور کے بھی زندہ جلنے کا خدشہ ہے۔ غنیمت رہی کہ سڑک پر آس پاس موجود لوگوں کے درمیان کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ جے پور شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دوردودو علاقے میں پیش آیا۔ آج ( 8 اکتوبر) علی الصبح تقریباً 6:00 بجے جے پور- اجمیر ہائی وے پر 25 کلو میٹر طویل ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ یہ ٹریفک جام گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے کیونکہ آگ بجھانے کے بعد ملبہ صاف کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔

Published: undefined

سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے اور پھٹنے سے کئی لوگوں کے زخمی ہو نے کے اندیشے سے وزیر اعلی بھجن لال شرما فوراً حرکت میں آگئے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا کو جائے وقوعہ کے لیے روانہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جائے حادثہ سے شہر کے مرکزی اسپتال تک کے راستے کو گرین کوریڈور میں تبدیل کردیا گیا۔ جے پور پولیس کمشنر کی قیادت میں راحت اور بچاؤ کام تیزی سے جاری ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ کے مد نظر جے پور کے ایس ایم ایس اسپتال کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی ٹیم زخمیوں کے علاج کے لیے تیار ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیاں گرین کوریڈور کے ذریعے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق دھماکے کے بعد سلنڈر کے ٹکڑے وہاں سے گزرنے والی کئی دیگر گاڑیوں پر بھی گرے۔ اس دوران تقریباً 10-12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پانچ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ دھماکوں کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی اور آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ جس سے کچھ دیر کے لئے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق دونوں گاڑیوں کی ٹکر بعد کیمیکل ٹینکر کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی جس کے سبب ڈرائیور کو اپنی جان بچانے کا موقع نہیں ملا۔ اس دوران ٹینکر کے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔ حالانکہ کیمیکل سے بھرے ٹینکر اور ایل پی جی سلنڈر ٹرک میں آگ لگنے کے باوجود جان کا زیادہ نقصان نہیں ہونے پر انتظامیہ نے راحت کا سانس لیا ہے۔ افسران کا خیال ہے کہ ایک بہت بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined