قومی خبریں

یو پی: چھٹے مرحلے کے انتخابات کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات

ریاستی چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ پولنگ پارٹیاں اپنے متعلقہ پولنگ مراکز کے لئے روانہ ہوگئی ہیں، گرمی کی تمازت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ افسران کے لئے ہر پولنگ مراکز پر تمام بنیادی ضروریات فراہم ہوں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی فیض آباد: چھٹے مرحلہ کی پولنگ کے لئے پولنگ مراکز کی جانب کوچ کرتے پولنگ افسران

لکھنؤ: اترپردیش کے پوروانچل خطے میں 14 پارلیمانی سیٹوں پر بے خوف و صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے تقریباً 1.5 لاکھ سیکورٹی اہلکار کو تعینات کیا گیا۔ پوروانچل میں چھٹے مرحلے کے تحت 12 مئی بروز اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

ریاستی چیف الیکشن افسر وینکٹیشور لو نے سنیچر کو بتایا کہ پولینگ پارٹیاں اپنے متعلقہ پولنگ بوتھ کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی تمازت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہر پولنگ بوتھ پر پینے کا پانی، شیڈ، بیت الخلاء سمیت دیگر بنیادی ضروریات کو دستیاب کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

Published: undefined

ریاستی حکومت نے پولنگ بوتھوں پر سیکورٹی کے پیش نظر پی اے سی اور ضلع پولس کے علاوہ سنٹرل فورسز کی 200 کمپنیاں تعینات کی ہیں۔ ووٹروں میں اعتماد کی بحالی کے لئے پیلرا ملٹری فورسز حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کر رہی ہیں۔ پرتاپ گڑھ، سلطان پور اور بھدوہی میں پولنگ کے دن تشدد کی پرانی تاریخ کو دیکھتے ہوئے یہاں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس مرحلے کےتحت مرکزی وزیر مینکا گاندھی(سلطان پور)، سماج وادی سربراہ اکھلیش یادو(اعظم گڑھ) یو پی کابینہ وزیر ریتا بہوگنا جوشی (الہ آباد) کی قسمتوں کا فیصلہ کیا جائےگا۔ بھوجپور اداکار دنیش لال یادو عرف نرہوا اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو کے خلاف انتخابی میدان میں ہیں، وہیں کانگریس نے مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے خلاف سلطان پور سے ڈاکٹر سنجے سنگھ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

Published: undefined

اس مرحلے کے تحت 174 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ جن میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر اور بھدوہی شامل ہیں۔ ملحوظ رہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی نے اعظم گڑھ چھوڑ کے ان 14 سیٹوں میں سے 13 سیٹوں پر جیت کا پرچم لہرایا تھا۔ اعظم گڑھ سے سماج وادی پارٹی فاؤنڈر ملائم سنگھ یادو نے رما کانت یادو کو شکست دی تھی۔ تاہم بعد میں پھول پور میں ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی نے بی جے پی کو شکست دے دی تھی۔

Published: undefined

چھٹے مرحلے میں ان 14 پارلیمانی سیٹوں کے لئے مجموعی رائے دہندگان کی تعداد 25399955 ہے، جن میں سے 13696126 مرد اور 11702297 خاتون اور 1532 تیسری جنس کے ووٹر س ہیں۔ جو کہ 29076 پولنگ بوتھوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ چھٹے مرحلے کے تحت 363220 ووٹرس ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ کا استعمال کریں گے جبکہ 80 سال سے اوپر عمر والے ووٹروں کی تعداد 563671 ہے۔

Published: undefined

اس مرحلے میں 20 امیدواروں کے ساتھ جونپور سب سے اوپر ہے جبکہ سلطان پور ، لال گنج، اعظم گڑھ، اور مچھلی شہر میں 15، پھولپور اور الہ آباد میں 14، امیبڈکر نگر اور بستی میں 11۔11، شراوستی میں 10، پرتاپ گڑھ میں 8 اور سنت کبیر نگر اور ڈومریا گنج میں 7۔7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

Published: undefined

اس مرحلے میں مجرمانہ شبیہ رکھنے والے امیدواروں کی تعداد 21 فیصد ہے جبکہ 33 فیصدی امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ کل امیدواروں میں سے 36 یا 21 فیصدی امیدواروں نے اپنے حلف نامے میں مجرمامہ مقدمے ہونے کو قبول کیا ہے جن میں سے 29 یا 17 فیصدی کے خلاف سنگین قسم کے مقدمے ہیں۔ شراوستی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے والے دھرمیندر سنگھ کے خلاف سب سے زیادہ 8 مقدمے ہیں۔ جبکہ سلطان پور سے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی سے انتخاب لڑنے والی کملا دیوی 5 مقدموں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

کروڑ پتیوں میں کل امیدواروں میں سے 56 یا 33 فیصدی امیدوار ایسے ہیں جن کے پاس ایک کروڑ سے زیادہ کی ملکیت ہے جن میں سے 12 بی جے پی کے، 10 بی ایس پی کے، 09 کانگریس کے اور 02 ایس پی کے امیدوار شامل ہیں۔ سلطان پور سے بی جے پی امیدوار و مرکزی وزیر مینکا گاندھی 55.69 کروڑ روپئے کی ملکیت کے ساتھ کروڑ پتیوں میں سرفہرست ہیں۔

Published: undefined

اترپردیش کے پوورانچل خطے کی 14 سیٹوں کے لئے انتخابی مہم جمعہ کو پانچ بجے اختتام پذیر ہوگئی۔ چھٹے مرحلے کے تحت ساری پارٹیوں نے اپنے انتخابی مہم میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تاہم موسم کی تند مزاجی نے اس مرحلے میں بھی سیاسی پارٹیوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی اس مرحلے میں بھی بڑے پیمانے پر اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھا۔ وزیر اعظم نریندرمودی، بی جے پی صدر امت شاہ، اترپردیش وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ متعدد مرکزی وزراء و سینئر لیڈروں نے اس مرحلے کی 14 سیٹوں کے لئے جم کا انتخابی مہم میں شریک ہوئے اور اپنے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ماحول کو سازگار کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو پرتاپ گڑھ اور بستی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا تو وہیں جمعرات کو اعظم گڑھ، جون پور، الہ آباد شامل ہیں۔ شاہ نے بھی معتدد پارلیمانی سیٹوں کے لئے انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ وہیں یوگی آدتیہ ناتھ جو کہ وارانسی میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہ بھی پالیمانی حلقوں میں پہنچ کر اپنے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ماحول سازگار کرنے کی کوشش کی۔

Published: undefined

ایس پی ۔ بی ایس پی اتحاد نے جہاں اعظم گڑھ اور جونپور میں مشترکہ ریلیوں سے خطاب کیا تو وہیں انہوں نے علیحدہ علیحدہ اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ تاہم ایس پی سربراہ جو کہ اعظم گڑھ سے انتخابی میدان میں ہیں انتخابی مہم کے آخری دن کچھ وجاہات کی وجہ سے انتخابی مہم نہیں چلا سکے۔

Published: undefined

کانگریس جنر ل سکریٹری پرینکا گاندھی اپنی چچی مینکا گاندھی کے خلاف سلطان پور میں روڈ شو کر کے انتخابی مہم چلائی تو وہیں جونپور اور پرتاپ گڑھ میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا، وہیں انتخابی مہم کے آخری دن یعنی جمعہ کو پرینکا گاندھی واڈرا نے سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر اور بھدوہی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined