قومی خبریں

نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان ہوا اتحاد، فاروق عبداللہ کا اعلان

سات مرحلوں پر محیط عام انتخابات کے لئے جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس قائم ہو گیا ہے، اس کا اعلان این سی کے سربراہ اور سابق وزیر علیٰ فاروق عبد اللہ نے کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: سات مرحلوں پر محیط عام انتخابات کے لئے جموں کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان الائنس قائم ہو گیا ہے، اس کا اعلان این سی کے سربراہ اور سابق وزیر علیٰ فاروق عبد اللہ نے کیا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مابین اتحاد پر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’جموں اور ادھم پور سے کانگریس انتخاب لڑے گی جبکہ سری نگر سے میں امیدوار ہوں۔ اننت ناگ اور بارہمولہ سے دونوں پارٹیاں دوستانہ مقابلہ کریں گی۔ لداخ سیٹ پر بات چیت چل رہی ہے۔‘‘

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا، ’’دوستانہ مقابلہ کا مطلب یہ ہے کہ دونوں جماعتوں میں اننت ناگ اور بارہمولہ کی سیٹوں پر گلا کاٹ مقابلہ نہیں ہوگا۔ یا تو کانگریس جیتے گی یا پھر این سی، کوئی بھی جیتے وہ ہم دونوں کی جیت ہوگی۔‘‘

Published: undefined

قبل ازیں یو این آئی نے رپورٹ دی کہ نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبداللہ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جنرل سیکریٹری امبیکا سونی کے ساتھ ملاقات کرکے الائنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ لیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان انتخابات کے دوران الائنس تشکیل دینے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ سال 1965 کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس، کانگریس میں مدغم ہوکر پارٹی کی جموں کشمیر کی ایک شاخ بن گئی تھی۔

بعد ازاں نیشنل کانفرنس نے سال 1987 اور سال 2008 میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے ریاست میں راج گدی سسنبھال لی تھی۔

سال 2009 میں پہلی بار نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک الائنس کے تحت ایک ساتھ عام انتخابات لڑے۔ جموں کی دونوں سیٹوں پر کانگریس نے قبضہ کیا تھا اور لداخ کی نشست پر این سی کے ایک حریف نے بحیثیت آزاد امیدوار جیت درج کی تھی۔ تاہم کشمیر کی تینوں نشستوں پر نیشنل کانفرنس نے فتح کے جھنڈے گھاڑے تھے۔

سال 2014 کے عام انتخابات میں بھی دونوں پارٹیوں نے الائنس تشکیل دی تھی لیکن انہیں کوئی نشست نصیب نہیں ہوئی تھی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو