قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات بیلٹ پیپر سے کرایا جائے، ایس پی اور بی اس پی کا مطالبہ

ایس پی اور بی ایس پی نے کہا ’’اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان میں بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر دوبارہ سے بیلٹ پیپر سے انتخابات کرائے جائیں، جمہوریت کے مفاد میں ایسا کرنا ضروری ہے۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ای وی ایم کے مسئلہ پر سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ای وی ایم پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں اس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان میں بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر دوبارہ سے بیلٹ پیپر سے انتخابات ہونے چاہیں، جمہوریت کے مفاد میں ایسا کرنا ضروری ہے۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ای وی ایم کے حوالہ سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہا، ’’جمہوریت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ای وی ایم کے مسئلہ کو دیکھا جائے اور اس کا حل نکالا جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر کی جانچ کی جا سکتی ہے لیکن ای اوی ایم کے معاملہ میں ایسا نہیں کیا جا سکتا۔

مایاوتی نے کہا، ’’ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 2019 کے عام انتخابات بیلٹ پیپر سے کرائے جائیں اور اس معاملہ کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔‘‘

Published: 22 Jan 2019, 3:09 PM IST

ادھر سماجوادی پارٹ کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ای وی ایم پر سوال اٹھائے ہیں۔ اکھلیش یادو نے اپنے بیان میں کہا، ’’اگر کوئی اس پر سوال اٹھا رہا ہے تو اس پر غور کیا جانا ضروری ہے کہ جاپان جیسا ترقی یافتہ ملک ای وی ایم کا استعمال کیوں نہیں کرتا۔‘‘

اکھلیش یادو نے کہا، ’’یہ ایک سیاسی پارٹی کا سوال نہیں ہے۔ یہ جمہوریت پر یقین بحالی کا سوال ہے۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کو اس مسئلہ پر فیصلہ لینا چاہیے۔‘‘

Published: 22 Jan 2019, 3:09 PM IST

غورطلب ہے کہ لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ای وی ایم کو ہیک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ایک امریکی ہیکر سید شجاع نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے سال 2014 میں ای وی ایم کو ہیک کیا گیا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے بعد سے ہندوستان میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔

Published: 22 Jan 2019, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jan 2019, 3:09 PM IST