قومی خبریں

ہریانہ: ای وی ایم تبدیل کرنے کی کوشش، اسٹرانگ روم احاطہ میں مشتبہ ٹرک پہنچنے پر ہنگامہ

کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹرک کو بغیر جانچ واپس بھیج دیا گیا، سیکورٹی اہلکار بی جے پی ایجنٹس کی طرح کام کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کا رویہ بھی لاپروائی والا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ای وی ایم میں گڑبڑی کے الزامات تو اکثر لگتے رہتے ہیں لیکن اب ای وی ایم کی حفاظت پر بھی سوال کھڑے ہو رہے ہیں اور ای وی ایم تبدیل ہونے کی شکایت منظر عام پر آ رہی ہیں۔ ہریانہ کے فتح آباد میں ایک ایسا ہی معاملہ پیش آیا۔ فتح آباد میں ای وی ایم اسٹرانگ روم کے احاطہ میں ایک مشتبہ ٹرک پہنچ گیا جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی۔

Published: undefined

یہ معاملہ فتح آباد کے بھوڑیا کھیڑا کالج کا ہے جہاں کے اسٹرانگ روم میں 12 مئی کو ہوئی پولنگ کے بعد ای ایم ایمس کو رکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مشینوں کو ایک ٹرک میں بھر لیا گیا تھا لیکن اطلاع موصول ہونے پر جیسے ہی کانگریس کارکنان وہاں پہنچے انہوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔

Published: undefined

دراصل کانگریس کارکنان کو مذکورہ ٹرک پر پہلے سے ہی شک تھا اور وہ اس کا تعاقب کر رہے تھے۔ خبر ملتے ہی کانگریس کے کئی رہنما موقع پر پہنچ گئے اور کالج احاطہ میں تعینات سیکورٹی اہلکار سے ٹرک کے حوالہ سے معلومات طلب کی۔ معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر پولس کے اعلی افسران اور الیکشن آفیسر بھی وہاں پہنچ گئے۔

Published: undefined

زیادہ ہنگامہ آرائی ہونے پر افسران کو مشتبہ ٹرک کو وہاں سے لوٹانا پڑا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار بی جے پی ایجنسٹس کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ ٹرک کو بغیر جانچ کیے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے افسران پر بھی لاپروائی والا رویہ اختیار کرنے کا الزام ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹرک کو ای وی ایمس کو تبدیل کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔

Published: undefined

حالانکہ ضلع الیکشن آفیسر نے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرک محض خالی صندوقوں سے بھرا ہوا تھا۔ ووٹ شماری کے بعد ای وی ایمس کو ان صندوقوں میں بھرا جانا ہے۔ یہ ٹرک تحصیل کی طرف سے معاون الیکشن آفیسر کی ہدایت پر بھیجا گیا تھا۔ لیکن سیاسی جماعتوں میں کسی طرح کے عدم اطمینان کی صورت حال پیدا نہ ہو اس لئے اسے واپس بھیج دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined