قومی خبریں

بازو کاٹ کر ہاتھ میں دینے والے بیان پر بی جے پی رہنما کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

ہماچل پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر ستپال سنگھ ستّی کے متنازعہ بیان پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کیا ہے، انہوں نے مودی کے مخالفین کا بازو کاٹنے کی دھمکی دی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہماچل پردیش بی جے پی کے ریاستی صدر ستپال سنگھ ستی اپنے متنازعہ بیان کے سبب مشکل میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ضلع منڈی کے ڈی سی ریگوید ٹھاکر نے بی جے پی کے ریاستی صدر کو نوٹس بھیج کر جواب طلب کر لیا ہے۔

Published: undefined

بدھ 24 اپریل کو ایک جلسہ عام سے خطاب کے دوران ستپال سنگھ ستی نے کہا تھا، ’’مودی کے خلاف کوئی انگلی اٹھائے گا تو اس کا بازو کاٹ کر ہاتھ میں پکڑا دیں گے۔‘‘ جس وقت ستپال سنگھ یہ زہر فشانی کر رہے تھے اس وقت وہاں وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر اور سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار جیسے سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

Published: undefined

ستپال ستی کے اس بیان پر منڈی کے انتخابی افسر نے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ستپال سنگھ ستی کی تقریر کی ویڈیو فوٹیج اور تحریری نقل ہماچل پردیش کے چیف الیکشن آفیسر کو بھیج دی ہے۔ ڈی سی منڈی رِگوید سنگھ نے بتایا کہ ستپال سنگھ ستی کو نوٹس جاری کر کے جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ نوٹس کی ایک کاپی چیف الیکشن آفیسر کو بھی بھیجی گئی ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ان کے بیان کے لئے الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں 13 اپریل کو ایک ریلی سے خطاب کے دوران ستپال سنگھ ستی نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا اور ان کو گالی دی تھی۔ ستپال سنگھ کی وہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی تشہیر پر 48 گھنٹوں کی پابندی عائد کر دی تھی۔ الیکشن کمیشن کی اس کارروائی کے باوجود ستپال کا پھر سے زہر فشانی والا بیان دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی نظر میں کمیشن کی کتنی عزت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined