قومی خبریں

میرٹھ: انکم ٹیکس کمشنر نے چھوڑی نوکری، تھاما کانگریس کا ہاتھ

میرٹھ میں محکمہ انکم ٹیکش میں تعینات پرنسپل کمشنر پریتا ہرت نے نوکری چھوڑ کر کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے، پریتان ’بہوجن سمیک سنگٹھن‘ کی بانی ہیں اور الیکشن سے عین قبل وہ کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

محکمہ انکم ٹیکس کی پرنسپل سکریٹری پریتا ہرت نے کانگریس پارٹی کا ہاتھ تھام لیا ہے۔ انڈین ریوینیو سروسز کی افسر پریتا ہرت نے بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفی دیا اور کانگریس میں شمولیت اختیار کی- اتر پردیش کانگریس کے سربراہ راج ببر کی موجودگی میں پریتا ہرت نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ پریتا ہرت اتر پردیش کے میرٹھ شہر میں بطور پرنسپل انکم ٹیکس کمشنر تعینات تھیں۔

محکمہ کی طرف سے پریتا ہرت کا استعفی منظور کر لیا گیا۔ بہوجن سمیک سنگٹھن کی بانی پریتا ہرت کی پیدائش ہریانہ کے پلول میں ہوئی تھی۔ انہوں نے محض 22 سال کی عمر میں سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ پریتا ہرت نے ایسے وقت میں کانگریس کا ہاتھ تھاما ہے جبکہ لوک سبھا انتخابات کے لئے گھمسان جاری ہے۔

Published: undefined

سمست بھارتیہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام

ادھر، لوک سبھا انتخابات سے قبل ہریانہ کی سمست بھارتیہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام ہو گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری مکل واسنک نے گزشتہ روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں سمست بھارتیہ پارٹی کے صدر سدیش اگروال اور ان کی بیوی نیلم اگروال كو کانگریس میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر ہریانہ میں کانگریس کی سینئر لیڈر کرن چودھری اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا موجود تھے۔

اس موقع پر سدیش اگروال نے کہا کہ پارٹی کا کانگریس میں انضمام بغیر کسی شرط کے کیا گیا ہے۔ کرن چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے اسے جملہ پارٹی بتایا اور کہا کہ ریاست میں تمام سیٹوں پر کانگریس فاتح هوگی۔ ہریانہ میں 10 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined