قومی خبریں

دہلی میں لاک ڈاؤں بڑھایا نہیں جائے گا: ستیندر جین

کورونا کے ریکارڈ معاملوں اور اموات کے پیش نظر ایک بار پھر سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ راجدھانی میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں ہوگی

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین 

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے ریکارڈ معاملوں اور اموات کے پیش نظر ایک پھر سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر صحت ستیندر جین نے جمعہ کے روز کہا کہ راجدھانی مین لاک ڈاؤن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

جین نے آج میڈیا کے ایک سوال پر کہ کیا دہلی میں لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ’’نہیں دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں بڑھایا جائے گا‘‘۔

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے زیر انتظام علاقہ دہلی کی تینوں کارپوریشنوں کے لیڈروں نے جمعرات کو اس دعوے پر کہ راجدھانی میں شمشان گھاٹوں پر 2098 کورونا متاثرین کی آخری رسوم ادا کی جاچکی ہیں، مسٹر جین نے کہا ’’وہ یہ ساری تفصیلات ہمارے پاس کیوں نہیں بھیج رہے ہیں؟ وہ مہلوکین کے نام، عمر اور رپورٹ ہمیں دیں، سبھی تفصیلات کی ضرورت ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے جو لیڈر دعوی کررہے ہیں ، ان سے 2098 اموات میں کورونا کی تصدیق کی رپورٹ سمیت پوری فہرست کے بارے میں جانکاری مانگنی چاہیے۔

راجدھانی میں ماہ جون میں 11 تاریخ تک روزانہ ایک ہزار یا اس سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ جمعرات کو انفیکشن کے ریکارڈ 1877 معاملے آئے اور کل تعداد 34687 پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں انفیکشن کے معاملے میں تیسرے مقام رہنے والی دہلی میں کورونا سے 1085 اموات ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

کورونا کے مسلسل بڑھتے قہر کے پیش نظر دہلی میں ایک بار پھر سختی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک عرضی داخل کرکے دہلی میں پھر سے سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن کی درخواست کی گئی اگرچہ ہائی کورٹ نے آج دہلی میں 30 جون تک لاک ڈاؤن بڑھانے والی مفاد عامہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined