قومی خبریں

عمر عبد اللہ کی طرح ان کا ٹوئٹر ہینڈل بھی نصف برس سے مسلسل خاموش

عمر عبداللہ کے ٹوئٹر پر زائد از 30 لاکھ فالوورس ہیں جبکہ خود وہ 4 سو 67 افرد کو فالو کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر ہینڈل پر آخری ٹوئٹ 5 اگست کو ہی کیا تھا جو اس وقت کے سایہ فگن مخدوش صورتحال کے متعلق ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جہاں خود سال گزشتہ کے پانچ اگست سے سیاسی منظر نامے سے مسلسل اوجھل ہیں وہیں ان کا ٹوئٹر ہینڈل، جس پر وہ ہر معاملے پر فوری طور پر ٹوئٹ کرنے کے لئے مشہور تھے، بھی نصف برس سے غیر متحرک اور غیر فعال ہیں تاہم پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر ہینڈل کو ان کی صاحبزادی نے متحرک رکھا ہوا ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019 کے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 و دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے اعلان سے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی مسلسل نظر بند ہیں۔

Published: undefined

عمر عبداللہ کا ٹوئٹر ہینڈل ما قبل پانچ اگست 2019 اس قدر متحرک تھا کہ سیاسی ناقدین انہیں 'ٹوئٹر ٹائیگر' کے لقب سے یاد کرتے تھے۔ کسی بھی چھوٹے بڑے معاملے یا سرگرمی پر فوری طور پر ٹوئٹ کرکے اپنا نقطہ نگاہ ظاہر کرنا ان کا طرہ امتیاز تھا لیکن پانچ اگست 2019 سے ان کا ٹوئٹر ہینڈل ان ہی کی طرح خاموش ہے۔

Published: undefined

عمر عبداللہ کے ٹوئٹر پر زائد از 30 لاکھ فالوورس ہیں جبکہ خود وہ 4 سو 67 افرد کو فالو کرتے تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر ہینڈل پر آخری ٹوئٹ پانچ اگست کو ہی کیا تھا جو اس وقت کے سایہ فگن مخدوش صورتحال کے متعلق ہے۔ سیاسیات کے ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ عصر عبداللہ حاضر کے ہائی ٹیک دور میں جب بین الاقوامی سطح پر سیاسی لیڈران ٹوئٹ کرکے ہی نہ صرف ملکی و عالمی امور پر رائے زنی کرتے ہیں بلکہ فیصلے بھی لیتے ہیں ایسی صورتحال میں عمر عبداللہ کا ٹوئٹر ہینڈل غیر متحرک رہنا قومی سیاست کے لئے باعث تشویش ہی ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ حال ہی میں عمر عبداللہ کی دراز داڑھی والی تصویر وائرل ہوئی جس پر جو جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر گرم بحث و مباحثے کا باعث بھی بن گئے وہیں دوسری طرف بعض سیاسی لیڈروں نے تصویر دیکھ کر اظہار تشویش بھی کیا۔ دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی اگرچہ خود سال گزشتہ کے پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہی ہیں تاہم ان کا ٹوئٹر ہینڈل ان کی صاحبزادی التجا مفتی متحرک رکھے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹوئٹر ہینڈل کو پہلے سے بھی زیادہ متحرک رکھا ہوا ہے۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر پر 2 لاکھ 78 ہزار فالوورس ہیں جبکہ خود وہ صرف 1 سو 45 افرد کو فالو کر رہی تھیں۔ التجا مفتی نے اپنی والدہ محبوبہ مفتی کا ٹوئٹر ہینڈل استعمال کرنے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جس کا یہ ٹوئٹر ہینڈل ہے، پانچ اگست سے نظر بند ہیں اور ان کی اس اکاونٹ تک رسائی نہیں ہے، اب میں اُن کی صاحبزادی التجا مفتی یہ ٹوئٹر ہینڈل ان کی اجازت سے چلا رہی ہوں'۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے 24 جنوری کو وادی میں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ خدمات اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنے کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیا اگرچہ حکم نامے کے مطابق ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہوئی ہے لیکن سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل نے وادی میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنے سے فی الوقت ہاتھ کھڑے کیے ہیں تاہم نجی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس نے براڈ بینڈ انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنے کا سلسلہ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined