قومی خبریں

پہلے باشندگان ملک کو ضروری ادویات کی فراہمی ہو: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ”دوستی میں بدلہ نہیں ہوتا، ہندوستان کو بحران کے وقت تمام ضرورت مند ممالک کی مدد کرنی چاہیے لیکن پہلے ہموطنوں کے لئے کافی مقدار میں زندگی بخش ادویات دستیاب ہونی چاہیے“۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات ہائڈراکسی کیلوروکوین کی ہندوستان سے سپلائی نہ ہونے پر جوابی کارراوائی کی دھمکی کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی کے دباؤ میں آئے بغیر پہلے اپنے شہریوں کو زندگی بخش ادویات دستیاب کرانی چاہیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا کہ سب سے پہلے ہمارے شہریوں کی ضرورت پوری ہونی چاہیے اور ان کو مناسب مقدار میں ضروری ادویات ملنی چاہیے اس کے بعد ہی ضرورت مند ملکوں کی مدد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ”دوستی میں بدلہ نہیں ہوتا، ہندوستان کو بحران کے وقت تمام ضرورت مند ممالک کی مدد کرنی چاہیے لیکن پہلے ہموطنوں کے لئے کافی مقدار میں زندگی بخش ادویات دستیاب ہونی چاہیے“۔

Published: undefined

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان نے ہائڈراکسی کیلوروکوین ادویات کی برآمدات پر سے پابندی نہیں ہٹائی تو وہ جوابی کارروائی کر سکتے ہیں۔ اس دوا کا استعمال کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے علاج میں کیا جا رہا ہے جسے دیکھتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس دوا کی فراہمی کے لئے اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined