نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تعلق سے ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کی قیادت میں تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے انھیں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا، ’’ریٹائرلیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا اور ان کی ٹیم نے قومی سلامتی کےتعلق سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے اور یہ رپورٹ آج مجھے پیش کی گئی ہے۔ اس رپورٹ پر پہلے کانگریس پارٹی کے اندر گہرائی سے غور خوض کیا جائے گا۔ میں ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا اور ان کی ٹیم کو اس کوشش کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔‘
کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس کے ساتھ ہی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ریٹائر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا انھیں قومی سلامتی پر اپنی رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
پارٹی نے کچھ عرصہ قبل جنرل ڈی ایس ہڈا کی قیادت میں یہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جنرل ڈی ایس ہڈا نے 2016 میں سرحد پار فوج کی سرجیکل اسٹرائک میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ریٹائر ہونے کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئے اور پارٹی نے انھیں قومی سلامتی پر رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس رپورٹ کی کچھ سفارشات کانگریس کے منشور میں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined