قومی خبریں

ہندوستان کو دنیا کا نمبر ایک ملک بنانے کا عہد کریں: کیجریوال

ہم عہد کریں کہ ہندوستان کو دنیا کا سب سے بہتر ملک بنائیں گے اور ہم اپنی جانب سے ملک کو گندا نہیں کریں گے، راہ چلتے کوئی کوڑا سڑک پر نہیں پھینکیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ 75 سال پہلے جب پورا ہندوستان اکٹھا ہوا تو ہم نے انگریزوں کو اٹھا کر ملک سے باہر پھینک دیا اگر ہم سب دوبارہ متحد ہوجائیں تو ہمیں ہندوستان کو دنیا کا نمبرون ملک بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کل تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقدہ 'ہر ہاتھ ترنگا' تقریب میں ہم وطنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، "آئیں، آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر، ہم سب 130 کروڑ ہندوستانی ایک عہد لیں کہ آنے والے وقت میں ہندوستان کو دنیا کا سب سے بہتر ملک بنائیں گے۔ ہم یہ بھی عہد کریں کہ ہم اپنی جانب سے ملک کو گندا نہیں کریں گے اورراہ چلتے کوئی کوڑا سڑک پر نہیں پھینکیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت حب الوطنی کے رس میں ڈوبا ہوا ہے۔ اپنے اپنے طریقے سے ملک بھر میں لوگ آزادی کا 75 واں سال منارہے ہیں۔ ’’ہرگھر ترنگا، ہرہاتھ ترنگا‘ جگہ جگہ جشن منائے جارہے ہیں اورطرح طرح کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ یہ وقت ان تمام شہداء کو یاد کرنے کا ہے جن لوگوں کی شہادت اور جدوجہد کی وجہ سے ہم لوگوں کوآزادی ملی تھی۔ یہ وقت ان کے خوابوں کو یاد کرنے کا ہے۔ وہ کیسا ہندوستان چاہتے تھے۔ ’ملک کے بے شار لوگوں نے اپنی شہادت دی۔ لاتعداد جیل گئے۔ بہتوں نے کالا پانی کی سزا کاٹی۔ ، تکلیفیں براداشت کیں۔

Published: undefined

بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر اور شہید اعظم بھگت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی جدوجہد کی۔ وہ ایک غریب گھرانے سے تھے۔ وہ ساری زندگی ایک طرف آزادی کے لیے لڑتے رہے اور دوسری طرف دبے کچلے غریبوں کے لیے لڑے۔ ان کے مساوی حقوق کے لئے لڑے۔ ایک گاؤں کے غریب خاندان سے نکل کر انہوں نے امریکہ اور لندن سے دو دو ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے ہمیں دنیا کا بہترین آئین دیا۔ آج ہم جس طرح کا ہندوستان دیکھ رہے ہیں اور ہندوستان نے جو ترقی کی ہے اور ہمیں مساوات اور آزادی رائے، بنیادی حقوق ملے ہیں، یہ سب عظیم شخصیت بابا صاحب کی دین ہے۔

Published: undefined

انہوں نے شہید اعظم بھگت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’محض 23 سال کی عمر میں بھگت سنگھ ملک کے لیے شہید ہو گئے۔ وہ پھانسی پر چڑھ گئے۔ بھگت سنگھ سے ہمیں عظیم قربانی کی تحریک ملتی ہے کہ اگر ضرورت پڑے تو ملک کے لئے جان بھی قربان کر دیں۔ زندگی کی فکر نہ کریں۔ ہم نے پوری دہلی میں 500 مقامات پر بڑے بڑے اور اونچے ترنگے لگائے ہیں۔ دہلی پورے ملک میں ترنگاکا شہر بن گئی ہے۔ پورے ملک میں سب سے اونچا ترنگا دہلی کے اندر ہے۔ ہم روزمرہ کی زندگی میں کھو جاتے ہیں۔ گھر میں خاندان کے ساتھ اور دفتر میں زندگی گزارتے ہوئے ملک کو بھول جاتے ہیں، لیکن دہلی آپ کو ملک نہیں بھولنے دے گی، اگر آپ گھر سے نکلیں گے تو آپ کو ترنگا نظر آئے گا اور ملک یاد آجائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined