قومی خبریں

’لوگوں کو سانس لینے دیجئے، جشن منانے کے اور بھی طریقے ہیں!‘ پٹاخوں پر پابندی کے خلاف عرضی پر جلد سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے دہلی اور دیگر ریاستوں میں پٹاخوں پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کو سانس لینے دیں، جشن منانے کے اور بھی طریقے ہیں۔

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: دہلی حکومت نے راجدھانی میں ہر قسم کے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس فیصلے کے خلاف پٹاخہ بنانے والی کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے عرضی گزار سے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے ہم اس کی سماعت نہیں کر سکتے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے دہلی اور دیگر ریاستوں میں پٹاخوں پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر جلد سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کو سانس لینے دیں، جشن منانے کے اور بھی طریقے ہیں، مٹھائی پر پیسہ خرچ کریں۔ اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے پٹاخہ بنانے والی کمپنی کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Published: undefined

دراصل تہوار کے موسم کے پیش نظر دہلی حکومت نے قومی راجدھانی میں ہر قسم کے پٹاخوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں دہلی میں پٹاخے پھوڑنے پر 200 ووپے کا جرمانہ یا 6 ماہ کی قید بھی ہو سکتی ہے۔ پٹاخوں کے تاجروں نے دہلی حکومت کے اس اقدام پر احتجاج کیا تھا۔ دہلی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔

Published: undefined

پٹاخے بنانے والی کمپنی نے پٹاخوں پر مکمل پابندی کے دہلی حکومت کے فیصلے کو ایک عرضی داخل کرکے چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت سے انکار کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، اس لیے ہم اس کی سماعت نہیں کر سکتے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی حکومت کے اس فیصلے کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے پٹاخوں کے استعمال سے متعلق رہنما خطوط جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سال 2021 میں کئی ریاستوں نے مکمل پابندی عائد کر دی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ سے دیوالی کی شام ہندوؤں کو نشانہ بنایا گیا اور گرفتار کیا گیا۔ سال 2021 میں سپریم کورٹ نے تفصیلی حکم جاری کیا تھا۔ اس میں واضح کیا گیا تھا کہ مکمل پابندی نہیں لگائی جائے گی اور توازن برقرار رکھنا ہوگا۔

Published: undefined

عرضی میں مزید کہا گیا کہ اروند کیجریوال نے اب پھر اورنگ زیب کی طرح مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ کورونا کی وجہ سے تاجروں کو پہلے ہی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اب دہلی حکومت کے اس فیصلے سے تاجروں کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined