قومی خبریں

حصول اراضی کے معاوضے میں قانونی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا: گڈکری

نتن گڈکری نے کہا کہ حصول اراضی کے معاوضے کی رقم مارکیٹ ریٹ سے چار گنا ہونے کی وجہ سے آج کوئی بھی حصول کی مخالفت کرنے نہیں آتا بلکہ وہ اپنی زمین لینے کی تجویز دیتا ہے۔

نتن گڈکری / تصویر یو این آئی
نتن گڈکری / تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: حکومت نے ملک میں سڑک پروجیکٹوں کے لیے حصول اراضی کے معاوضے کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قانون میں ضروری تبدیلیاں کرنے کا یقین دلایا ہے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز وزیر کے مرکزی نتن گڈکری نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں یہ یقین دہانی کرائی، نتن گڈکری نے کہا کہ سڑک پروجیکٹس کے لیے حصول اراضی کا قانون مرکزی حکومت کی طرف سے بنایا گیا ہے اور ریاستیں ضوابط طے کرتی ہیں۔ اس میں ایک خامی ہے کہ اگر حصول کے بعد سڑک کا الائنمنٹ تبدیلی ہو جائے تو حکومت زمین واپس نہیں کر سکتی۔ اس قسم کے ملک میں ایک لاکھ 74 ہزار 327 مقدمات زیر التوا ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حصول اراضی کے معاوضے کی رقم مارکیٹ ریٹ سے چار گنا ہونے کی وجہ سے آج کوئی بھی حصول کی مخالفت کرنے نہیں آتا بلکہ وہ اپنی زمین لینے کی تجویز دیتا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زمین زرعی نوعیت کی ہے یا صنعتی قسم کی، اس کو لے کر بھی اختلاف ہوتا ہے کیونکہ دونوں قسم کی زمین کی قیمت مختلف ہے اور اس سے معاوضے کی رقم بھی متاثر ہوتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ عہدیداروں کے سامنے ایک بحران یہ بھی ہے کہ اگر وہ زمین کے معاوضے کے معاملات کو سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی نیتوں پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی اس عمل میں شراکت دار ہیں۔ اس لیے ایک ماہ کے اندر مرکز اور ریاستیں مل کر مشاورت کرکے اس معاملے کا قانونی حل نکالنے کی کوشش کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج