قومی خبریں

کسان تحریک کو ’چپکو آندولن‘ کے لیڈر سندر لال بہوگنا کی بھی ملی حمایت

سندر لال بہوگنا مشہور ماہر ماحولیات اور چپکو آندولن کے لیڈر ہیں۔ گزشتئی کئی سالوں سے وہ ہمالیہ میں جنگلوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

دہلی بارڈر پر موجود کسانوں کا جم غفیر / تصویر قومی آواز / وپن
دہلی بارڈر پر موجود کسانوں کا جم غفیر / تصویر قومی آواز / وپن 

’چپکو آندولن‘ کے لیڈر سندر لال بہوگنا نے مودی حکومت کے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے کسانوں کو اپنی حمایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز سندر لال بہوگنا نے کہا کہ وہ ’اَن داتا‘ کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

Published: undefined

سندرلال بہوگنا مشہور گڑھوالی ماہر ماحولیات اور چپکو آندولن کے لیڈر ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے وہ ہمالیہ میں جنگلوں کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ 1970 کی دہائی میں ہوئے ’چپکو آندولن‘ کے اہم اراکین میں سے ایک ہیں۔ بعد میں انھوں نے 1980 کی دہائی سے شروع ہو کر 2004 کے شروع تک ’اینٹی ٹہری ڈیم تحریک‘ کی قیادت بھی کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ نافذ تین نئے زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے ہزاروں کسان قومی راجدھانی دہلی کی مختلف سرحدوں پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی پر قانون لائے۔ دوسری طرف حکومت کئی دور کی بات چیت کے بعد بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے اور الٹا تحریک پر لگاتار حملہ آور ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined