قومی خبریں

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے نئے تعینات آبزرور لکشمن راوت نے ضلع عہدیدران سے کی ملاقات

سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کیا تھا اور اب ان کے چہرے پر سے نقاب اتر گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری متین احمد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے</p></div>

چودھری متین احمد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی دہلی میں کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے میں دن و رات مصروف نظر آرہے ہیں۔ دہلی میں لولی کے آنے کے بعد دہلی اکائیوں کے عہدوں پر پھیر بدل کیا جارہا ہے اور ایسے لوگوں کو ذمہ داری سونپی جارہی ہے جو آنے والے 2024 لوک سبھا انتخابات اور دہلی اسمبلی الیکشن میں کانگریس پارٹی کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Published: undefined

دہلی کانگریس صدر نے گذشتہ روز دہلی کے 14 اضلاع میں آبزرور کا اعلان کیا ہے جو اپنے اپنے ضلع میں بلاک صدور ضلع کمیٹی سے بات چیت کریں گے اور مستقبل کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ بابر پور ضلع میں لکشمن راوت کو آبزرور تعینات کیا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد جعفرآباد میں کیا گیا جس کی صدارت بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ میٹنگ میں آبزرور لکشمن راوت نے ضلع کے سبھی بلاک صدر، کونسلر، سابق ایم ایل سے ضلع کے ذمہ دار، اور کارکنان سے تعارفی ملاقات کی اور ضلع میں چل رہی سر گرمیوں کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

اس موقع پر لکشمن راوت نے بلاک صدور سے مخاطب ہوکر کہاکہ ہر اسمبلی حلقہ میں 4 بلاک صدور ہوتے ہیں اور ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اگر ان کو کوئی کام دیا جاتا ہے تو وہ اپنی پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس سے جوڑنے کا کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کانگریس نے دہلی میں واپسی کیلئے کمر کس لی ہے اب آپ کا فرض بنتا ہے اپنی اپنی ذمہ داری پر کھرا اتریں۔

Published: undefined

سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد نے کہاکہ ریاستی حکومت نے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کیا تھا اور اب ان کے چہرے پر سے نقاب اتر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر پور ضلع میں کانگریس کا ایک ایک کارکن پوری طرح سے سرگرم ہے ایم سی ڈی الیکشن میںاس کے نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔ تاہم آنے والے2024 لوک سبھا انتخابات میں اچھے رزلٹ دیکھنے کو ملیں گے۔

Published: undefined

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھر ی زبیر احمد نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہمارا ضلع کانگریس پارٹی کا سب سے مضبوط ضلع ہے، چاہے پروگرام میں شرکت کی بات ہو، یا احتجاج میں شامل ہونے کا موقع یا پھر کانگریس کی ممبر شپ ہر اعتبار سے ضلع کے عہد دران و کارکنان تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بابر پور ضلع میں زمینی سطح پر کانگریس کو مضبوط کیا جارہا ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ سرگرم لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا جائے۔

Published: undefined

اہم شرکاء ریاض الدین راجو، ونود شرما، چودھری اجیت سنگھ، چودھری نیتو سنگھ، راج کمار شرما، سنجے گور، موہن پہلوان، للت چوہان، اشتیاق شیخ، شہزاد خان، ہنس رام، روہتاش سنگھ، دیو آنند، مکیش پانچال، برہم ڈھیکیا، عاقل منصوری، جاوید برقی، مقصود جمال بھوشن، نوین شرما، جرار منصوری، نوید پپو، فیضان قریشی، آشا رانی، نیہا بیگراج، زیب النساء، کمار ی رینو، نشا خان، آشیش شرما، محمد عامر، اسلم عطار، اشوک کمار، سنیل پانچال، جرار صدیقی، رئیس ملک، حاجی نصیب عالم، بٹو پنڈت، سنجیو کشن، چودھری راج پال، لکی، مہندر سنگھ، کشن پال، حاجی اسلام، انل شرما، خورشید بھاٹی، عشرت بھائی، کشور بھائی، محمد توحید، ریاض احمد، محمد عارف، صدام خان، فہیم خان، عمران خان کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined