قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر جمع ہوئے لوگ، وکلاء اور طلبا نے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

کپل سبل، نتیا رام کرشنن، پلو سسودیا اور پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو جیسی شخصیات نیہا بورا اور دیگر طلبا کے ساتھ مارچ میں شامل ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/_YogendraYadav">@_YogendraYadav</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @_YogendraYadav

 

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ایک بار پھر دہلی کے جنتر منتر پر سماجی کارکنوں، وکیلوں اور طلبا لیڈران نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم پٹیل چوک سے جنتر منتر کی جانب مارچ کر رہے سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے زبردستی حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے حراست میں لیے گئے مظاہرین میں آئیسا کی قومی صدر نیہا بورا، سماجی کارکن یوگیندر یادو اور سینئر وکیل پرشانت بھوشن شامل ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔