قومی خبریں

بڑی خبر: رول ماڈل گجرات میں چور اے ٹی ایم مشین لے کر فرار

تمل ناڈو اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے نااہل قرار دیئے گئے 18 ارکان پر آج مدراس ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ ارکان کی نااہلی کو ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

رول ماڈل گجرات میں چور اے ٹی ایم مشین لے کر فرار

احمد آباد: گجرات کو ملک میں رول ماڈل ریاست تصور کیا جاتا ہے اور اس کی خوب تشہیر بھی ہوئی ہے۔ لیکن اس ریاست گجرات کے احمد آباد میں چوری کا حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق احمد آباد کے اسلالی تھانہ علاقہ میں نامعلوم چور آج علی الصبح اے ٹی ایم مشین کو ہی اٹھا کر لے گئے۔

اس واقعہ کے تعلق سے پولس نے بتایا کہ نارول - لانبھا روڈ میں اندرانگر محکمہ 2 میں کینرا بینک کے اس اے ٹی ایم مشین کو اٹھانے کے لئے چور ایک بڑی گاڑی سے آئے تھے۔ اے ٹی ایم مشین لے کر فرار ہونے سے قبل ان چوروں نے سی سی ٹی وی کیمرہ کو بھی توڑ ڈالا۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

سی بی آئی سربراہ کے گھر سے پکڑے گئے ’جاسوسوں‘ کو پولس نے رہا کیا

دہلی میں سی بی آئی سربراہ آلوک ورما کی رہائش سے جاسوسی کے الزام میں جن آئی بی افسران کو گرفتار کیا گیا تھا انہیں دہلی پولس نے رہا کر دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اس معاملہ میں نہ آلوک ورما نے کوئی شکایت درج کرائی ہے اور نہیں آئی بی نے اپنے افسران کے ساتھ ہوئی دھکا مکی پر کوئی شکایت کی ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

استھانہ کے خلاف ایس آئی ٹی تشکیل کی مانگ، سپریم کورٹ سماعت کے لئے تیار

سی بی آئی کے خصوصی سربراہ راکیش استھانہ اور دوسرے سی بی آئی افسران کے خلاف جانچ کے لئے ایس آئی (خصوصی تفتیشی ٹیم) تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی پر سماعت کے لئے سپریم کورٹ تیار ہو گیا ہے۔ عرضی سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے داخل کی ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

دریں اثنا دہلی میں واقع سی بی آئی کے صدر دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

تمل ناڈو کے 18 ارکان اسمبلی کی نااہلی برقرار، پلانی سوامی کو راحت  

مدراس ہائی کورٹ نے تمل ناڈو اسمبلی میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے 18 اراکین اسمبلی کو ایوان کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دینے کے اسپیکر پی دھنپال کے فیصلے کو صحیح بتایا ہے۔

عدالت نے جمعرات کو دل بدل مخالف قانون کے التزامات کے تحت اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر ٹی ٹی وی دناکرن گروپ کے 18اراکین اسمبلی کی نااہلیت کو برقرار رکھا۔

دراصل جن 18اراکین اسمبلی کو نااہل اعلان کیا گیا ہے وہ دناکرن گروپ کے سمجھے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے اس معاملے میں ہائی کورٹ کا 14جو ن کو غیرمتفقہ فیصلہ آیا تھا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ جج ایم ستیہ نارائن کو اس معاملہ کی ذمہ داری دی گئی۔

جج ستیہ نارائن نے اس وقت کے چیف جسٹس ایم ایس اندرا بنرجی کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے اسپیکر کے اس فیصلے میں مداخلت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت کے اس فیصلہ سے صاف ہے کہ اب تمل ناڈو حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

فیصلہ کے بعد ٹی دناکرن نے میڈیا سے کہا، ’’یہ ہمارے لئے کوئی جھٹکا نہیں ہے، ہم ہر صورت حال کا سامنا کریں گے۔‘‘

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 Oct 2018, 11:10 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو