قومی خبریں

اہم خبریں: آسٹریلیا میں ساحل سمندر کے اوپر دو ہیلی کاپٹر کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، کچھ کی حالت سنگین

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

آسٹریلیا میں ساحل سمندر کے اوپر دو ہیلی کاپٹر کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر کے درمیان ٹکر میں چار لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے اور تین لوگوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ یہ حادثہ برسبین کے جنوبی حصہ پر واقع سمندری ساحل کے اوپر پیش آیا ہے۔ کوئنس لینڈ کے پولیس انسپکٹر گیری واریل کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر اس وقت آپس میں ٹکرا گئے جب وہ گولڈ کوسٹ کے ساحل کے اوپر سے گزر رہے تھے، اور اچانک اسی دوران ہیلی کاپٹر بے قابو ہو گیا۔ افسران نے کہا کہ ساحل سمندر پر واقعہ پیش آنے کے سبب ریسکیو کرنے میں دقت آ رہی ہے۔ حالانکہ بچاؤ ٹیم اور ڈاکٹرس کسی طرح وہاں پہنچ گئے ہیں۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی رہائش کے قریب بم برآمد

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے چنڈی گڑھ واقع کوٹھی سے کچھ دوری پر راجندرا پارک میں ایک بم برآمد ہوا ہے۔ بم ملنے کی اطلاع سے چاروں طرف کھلبلی مچ گئی۔ آرمی کی بم ڈسپوزل ٹیمیں بم برآمد ہونے والی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST

آج مسلمانوں کو الگ اور ہندوؤں کو الگ کھڑا کیا جا رہا ہے، فاروق عبداللہ کا بیان

راجوری میں دہشت گردانہ حملے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج مسلمانوں کو الگ اور ہندوؤں کو الگ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ذمہ دار کون ہے؟ نفرت کون پھیلا رہا ہے؟... اس پر وزارت داخلہ کو راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST

نوٹ بندی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو صحیح ٹھہرایا

سپریم کورٹ نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو ختم کرنے کے مرکزی حکومت کے 2016 کے فیصلے کو صحیح ٹھہرایا ہے۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST

وارانسی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی پراسرار حالات میں موت

وارانسی: وارانسی میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ریلوے کالونی میں اپنے گھر کے اندر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (کرائم اینڈ ہیڈ کوارٹر) سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ راجیو رنجن پٹیل (32)، ان کی بیوی انوپما (30) اور ان کا ڈھائی سالہ بیٹا ہرش کی موت ہوئی ہے۔ کیونکہ ابھی تک ان کی موت خودکشی سے یا دم گھٹنے سے ہوئی ہے اس کا ابھی پتا نہیں چل پایا ہے کیونکہ کمرے سے الاؤ کی راکھ بھی ملی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ متوفی کے گھر میں کسی بیرونی فرد کے داخل ہونے کے کوئی نشان نہیں ہیں۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Jan 2023, 9:40 AM IST